محفوظات برائے ”wordpress plugin“ ٹیگ
مئی 2, 2012
7 تبصر ے

ویب سائیٹ کی دیکھ بھال اور وائرس سے تحفظ

ویب سائیٹ بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا اس کا وائرس سے بچاؤ اور دیکھ بھال۔ اس تحریر میں ویب سائیٹ کی دیکھ بھال اور وائرس سے بچاؤ کے طریقے دیکھتے ہیں۔ جیسے جیسے ویب سائیٹ مشہور ہوتی ہے ویسے ویسے اس کی دیکھ بھال مشکل اور سکیورٹی کے دیگر خطرات بڑھ جاتے ہیں←  مزید پڑھیے
اپریل 11, 2011
5 تبصر ے

ورڈپریس پلگ ان انسٹال کرنا اور چلانا

بلاگ پر عام استعمال ہونے والے فنکشن تو تھیم بناتے ہوئے ہی شامل کر دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ فنکشن ایسے ہوتے ہیں جو ہر کسی کو اپنی ضرورت کے مطابق چاہئے ہوتے ہیں۔ ایسے فنکشن کا کوڈ علیحدہ سے لکھ دیا جاتا ہے اور پھر جسے جو فنکشن چاہئے ہوتا ہے وہ اس فنکشن کو اپنے بلاگ پر انسٹال کر لیتا ہے۔ ان علیحدہ سے ملنے والے فنکشن کو پلگ ان (Plugin) کہا جاتا ہے۔ پلگ ان سافٹ ویئر/ویب سائیٹ کے اصل کوڈ کے ساتھ مل کر اپنا مطلوبہ کام سرانجام دیتے ہیں۔ ہر پلگ ان کسی خاص کام کے لئے ہوتا ہے۔ جیسے میرے بلاگ پر تبصروں کا جواب دینے کے لئے ، سمائل اور چند ایک دیگر کام ”پلگ ان“ کے ذریعے ہی ہو رہے ہیں۔ یوں تو ورڈپریس انسٹال ہونے کے ساتھ چند ایک پلگ ان بھی انسٹال ہوجاتے ہے لیکن اس طریقہ میں ہم اپنی مرضی کا پلگ ان انسٹال کرنا اور پھراسے بلاگ پر چلانا سیکھیں گے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔ یاد رہے ایک وقت میں ایک سے زیادہ پلگ ان بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔←  مزید پڑھیے