محفوظات برائے ”wordpress urdu theme“ ٹیگ
ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا، بلاگ پر لگانا اور تبدیل کرنا تو پہلے لکھ چکا ہوں۔ جو آپ
یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس تحریر میں کسی تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کرنے اور بلاگ پر تھیم سے متعلقہ چند ایک تبدیلیوں کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔
عام طور پر بلاگ کے ایڈمن پینل میں Appearance کی ذیلی فہرست میں Themes، Widgets، Menus اور Editor کے لنک ہوتے ہیں۔ Themes کا لنک تو تھیم انسٹال اور تبدیل وغیرہ کرنے کے لئے ہوتا ہے جس کی تفصیل
یہاں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے آخری لنک Editor تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کے لئے ہوتا ہے۔ باقی دو لنک تب اپنا پورا کام سرانجام دیتے ہیں جب تھیم بناتے ہوئے ان کی سہولت تھیم میں رکھی گئی ہو۔ اس کے علاوہ تھیم بناتے ہوئے اگر ان جیسی مزید کئی ایک چیزوں کی سہولت رکھی گئی ہو تو وہ بھی Appearance کی ذیلی فہرست میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اب ان چیزوں کی تھوری بہت تفصیل درج ذیل ہے۔
← مزید پڑھیے
مجھے نہیں لگتا کہ اردو کے موجودہ تھیمز کے مقابلے میں میرا تھیم کوئی اہمیت رکھتا ہے، لیکن پھر بھی کئی بار دوستوں نے اس تھیم کی خواہش کی تو میں نے انہیں ارسال کر دیا۔ مزید جب بھی وقت ملتا تو تھیم میں تبدیلیاں کرتا رہتا اور جب نئی ڈومین پر منتقل ہوا تو تھیم کا رنگ تبدیل کر کے موجودہ یعنی نیلا کر دیا اور ساتھ میں ایک اور تھیم بنایا جس کو سبز رنگ دیا۔ اب جو بھی دوست تھیم کی فرمائش کرتا ہے تو میں اسے سبز تھیم دیتا ہوں۔ سبز اور نیلے تھیم میں کوئی خاص فرق نہیں سوائے رنگ کے۔
کچھ دن پہلے تھوڑا سا وقت ملا تو اسی تھیم کو مزید دو رنگوں میں تیار کیا اور کچھ چیزوں کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سبز اردو تھیم کو بھی تھوڑا سا اپڈیٹ کیا۔
ان تینوں میں سے جو تھیم بہتر لگے استعمال کرو بلکہ خود سے تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کا بناؤ بس میری ایک چھوٹی سی گذارش ہے کہ اگر ہو سکے تو نیلا تھیم جو ابھی میرے بلاگ پر چل رہا ہے اسے میرے بلاگ کے لئے ہی رہنے دو۔
آپ کی آسانی کے لئے میں نے یہ تھیم بنائے ہیں مگر میرا مشورہ یہ ہے کہ کوئی بھی مناسب سا تھیم استعمال کرو اور زیادہ توجہ اپنی تحریر پر دو کیونکہ اگر تحریر جاندار ہو گی تو چاہے کوئی بھی تھیم ہو وہ صرف چلے گی نہیں بلکہ دوڑے گی۔
اپڈیٹ 9 جنوری 2011 :- یہ تینوں تھیم اپڈیٹ کر دیئے ہیں۔ دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایک تو دونوں سائیڈ بارز کو تھوڑا چھوٹا کر دیا ہے اور دوسرا ”محفوظات“ کے لئے ڈراپ ڈاؤن مینیو کی سہولت بھی دے دی ہے۔
← مزید پڑھیے