محفوظات برائے ”wordpress“ ٹیگ ( صفحہ نمبر 2 )
ورڈپریس کے ذریعے بلاگ بنانے کے بعد جب پہلی دفعہ پوسٹ لکھنے والے صفحہ پر جاتے ہیں تو جہاں پوسٹ لکھی جاتی ہے وہاں پر ویژول ایڈیٹر (Visual Editor) چل رہا ہوتا ہے۔ ورڈپریس ویژول ایڈیٹر کے ساتھ ساتھ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر (HTML Editor) کی سہولت بھی دیتا ہے۔ یہ لکھنے والی کی مرضی، ضرورت اور قابلیت ہے کہ وہ ان دونوں ایڈیٹرز میں سے کس میں پوسٹ لکھنا پسند کرتا ہے۔ پوسٹ لکھنے کے دوران دونوں ایڈیٹرز کا استعمال»»»
← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ پر پوسٹس کے زمرہ جات(Posts Categories) بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ کا انتخاب اور بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ورڈپریس کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر چیزیں سب کی سب صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ بنانا چاہئے۔ فرض کریں آپ زیادہ تر معاشرے پر لکھتے ہیں تو پھر ”معاشرہ“ کا زمرہ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے پر لکھی گئی پوسٹ کو»»»
← مزید پڑھیے
ورڈ پریس بلاگ کی ایک میڈیا لائبریری ہوتی ہے۔ جہاں بلاگ پر تمام اپلوڈ کردہ فائلز جن میں تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ چاہے پوسٹ یا صفحہ لکھتے ہوئے کوئی تصویر وغیرہ اپلوڈ کی جائے یا پھر میڈیا لائبریری کے ذریعے اپلوڈ کی جائے دونوں صورت میں وہ میڈیا لائبریری میں موجود ہوتی ہے۔ پہلے سے اپلوڈ ہوئی فائل میں تبدیلی یا ختم کرنا ہو تو وہ بھی میڈیا لائبریری سے ہی کی جاتی ہے۔ یاد رہے بعض ویب ہوسٹنگ میڈیا لائبریری کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے یا پہلے سے اپلوڈ فائل»»»
← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ پر سائیڈ بار میں یا تھیم کے مطابق کسی اور جگہ کچھ اپنی مرضی کے روابط(Links) شامل کیے جا سکتے ہیں۔ جیسے میں نے اپنے بلاگ پر ”دوست بلاگرز“ اور ”دیگر روابط“ شامل کیے ہیں۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ قسم کے لنکس بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ لنک شامل کرنے کے لئے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Links کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک»»»
← مزید پڑھیے
ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا، بلاگ پر لگانا اور تبدیل کرنا تو پہلے لکھ چکا ہوں۔ جو آپ
یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس تحریر میں کسی تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کرنے اور بلاگ پر تھیم سے متعلقہ چند ایک تبدیلیوں کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔
عام طور پر بلاگ کے ایڈمن پینل میں Appearance کی ذیلی فہرست میں Themes، Widgets، Menus اور Editor کے لنک ہوتے ہیں۔ Themes کا لنک تو تھیم انسٹال اور تبدیل وغیرہ کرنے کے لئے ہوتا ہے جس کی تفصیل
یہاں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے آخری لنک Editor تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کے لئے ہوتا ہے۔ باقی دو لنک تب اپنا پورا کام سرانجام دیتے ہیں جب تھیم بناتے ہوئے ان کی سہولت تھیم میں رکھی گئی ہو۔ اس کے علاوہ تھیم بناتے ہوئے اگر ان جیسی مزید کئی ایک چیزوں کی سہولت رکھی گئی ہو تو وہ بھی Appearance کی ذیلی فہرست میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اب ان چیزوں کی تھوری بہت تفصیل درج ذیل ہے۔
← مزید پڑھیے