دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
14 تبصر ے

اردو کلیدی تختہ (Urdu Keyboard Layout)

کلیدی تختہ (Keyboard) کی تمام کنجیوں یعنی Keys پر حروف ایک خاص ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں۔ اس خاص ترتیب کو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کہا جاتا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ فلاں کنجی دبانے سے کونسا حرف لکھا جائے گا اور فلاں دبانے سے کونسا۔ یہ ایک چھوٹا سا پروگرام ہوتا ہے۔ زیادہ تر زبانوں کے لئے یہ چھوٹا سا پروگرام پہلے سے ہی مائیکروسافٹ ونڈوزیا دوسرے آپریٹنگ سسٹم میں موجود ہوتا ہے۔ انگریزی لکھنے کے لئے دنیا میں ایک معیار بنا دیا گیا ہے کہ فلاں کنجی سے فلاں حرف اور فلاں سے فلاں۔ اسی لئے ہمارے کلیدی تختہ(Keyboard)پر انگریزی کے حرف پہلے سے ہی لکھے ہوتے ہیں اور کمپیوٹر کے تمام اپریٹنگ سسٹم میں اس کا چھوٹا سا پروگرام پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ ویسے تو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں اردو کے لئے پروگرام پہلے سے ہی موجود ہے جو یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کنجی سے کیا لکھا جائے۔ اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ جو کمپیوٹر پر اردو لکھتے ہیں زیادہ تر ایسی ترتیب استعمال کرتے ہیں جو اردو کے پرانے سافٹ ویئر میں موجود تھی۔ جیسے عام طور پر “A” کی کنجی سے “الف” اور “B” کی کنجی سے “ب” لکھا جاتا ہے۔ لیکن ونڈوز میں یہ ترتیب موجود نہیں بلکہ “A” سے “م” اور “B” سے “ش” لکھا جائے گا۔ اس مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے آپ خود سے اپنا کلیدی تختہ (Keyboard Layout) بنا سکتے ہیں۔ پھر جس کنجی سے جو لکھنا چاہیں وہ ترتیب دے لیں۔ ویسے کلیدی تختہ عام طور پر اردو کی کچھ ویب سائیٹ سے بنا بنایا مل جاتا ہے۔ ایک اردو کلیدی تختہ آپ یہاں سے بھی اُتار(Download) سکتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 14 تبصرے برائے تحریر ”اردو کلیدی تختہ (Urdu Keyboard Layout)

  1. بلال بھائی السلام علیکم آپ کی پوسٹ بہت ہی معلوماتی ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے یونی کوڈ ویلیوز کی مدد سے مونو ٹائپ کی بورڈ بنایا ہے جو ان پیج میں استعمال ہوتا ہے اور تمام کی بورڈز میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے لیکن اس کو میں ابنٹو یا منٹ لینکس میں کیسے انسٹال کروں براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
    شکریہ
    والسلام

  2. اقتباس» اعجاز احمد نے لکھا: بلال بھائی السلام علیکم آپ کی پوسٹ بہت ہی معلوماتی ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے یونی کوڈ ویلیوز کی مدد سے مونو ٹائپ کی بورڈ بنایا ہے جو ان پیج میں استعمال ہوتا ہے اور تمام کی بورڈز میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے لیکن اس کو میں ابنٹو یا منٹ لینکس میں کیسے انسٹال کروں براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
    شکریہ
    والسلام

    وعلیکم السلام
    اعجاز بھائی میں ونڈوز استعمال کرتا ہوں اور ابنٹو کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا اور ابنٹو میں‌اردو کیسے لکھتے ہیں اس بارے میں تو بالکل بھی نہیں جانتا۔۔۔ ویسے اردو کوڈر فورم اس معاملے میں آپ کی بہت رہنمائی کر سکتی ہے۔ جس کا لنک درج ذیل ہے۔
    http://www.urducoder.com/

  3. :worship: Asalamu Alikum
    Dear Bilal Bhai mujay apki website ka kam pasand aya aur baki may apki website par new member hon aur apki computer par urdu likhain ki book ka motalah kr k apko apk blog may reply kro ga
    u r realy nice man buddy
    take care
    cheeeeeers

  4. بسم اللہ
    میرے محترم بھائ اسلام علیکم
    بیشک آپ کی کاوشیں تعریف کی لایق ھیں جس نی ھم جیسے انگریزی کے مارے ھوں کو اس قابل بنایا کہ اب ھم اپنی پیاری زبان اردو میں بھی لکھ سکتے ھیں۔ یہ میری پھلی کوشش ھے اور یقین کریں آج میں اتنا حوش ھوں کہ بتا نھیں سکتا۔
    انشاء اللہ کوشش ھوگی کہ آج کے بعد جھاں تک ممکن ھوگا اردو میں لکھونگا۔ میں ایک انگلش فرم کے سا تھ کام کرتے کرتے آدھا انگریز بن گیا تھا مگر آج میں حود کو ایک بار پھر ایک پاکستانی محسوس کر رھا ھوں جس کا پورا کرڈٹ آپ کو جاتا ھے۔ آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو
    آپکا مسافر بھائ
    سید دربار علی
    پپسی انٹرنیشنل
    دبئ – یو۔اے۔ای

  5. اس key boardمیں عربی کی بڑی مد کا اآپشن نہیں ملا، براہ مہربانی اس کی و ضا حت کر دیں،

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *