جیسا کہ پچھلی تحریر میں لکھا کہ کچھ اینڈرائڈ موبائلوں پر اردو پڑھنے اور لکھنے کی سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے، بس اردو لکھنے کے لئے کیبورڈ کی سیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ زیرِ مطالعہ تحریر پچھلی تحریر ”اردو اور اینڈرائڈ موبائل“ کے مطابق پہلی قسم کے اینڈرائڈ موبائل کے لئے ہے، یعنی ایسے موبائل جن میں اردو کیبورڈ پہلے سے موجود ہوتا ہے اور اردو لکھنے کے لئے صرف اس کی سیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ اب ہم کیبورڈ کی سیٹنگ کرتے ہیں۔
دراصل کیبورڈ کی سیٹنگ مختلف کمپنیوں اور اینڈرائڈ کے مختلف ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔ یوں تو کام ایک ہی ہوتا ہے لیکن آپشن اور دیگر چند ایک چیزوں کے ناموں میں تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا اینڈرائڈ موبائل درج ذیل موبائلوں کے علاوہ کسی اور کمپنی کا ہے یا آپ کے موبائل میں درج ذیل آپشن موجود نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ان سے ملتی جلتی آپشن میں جائیں اور Writing Languages یا Input Languages تک پہنچیں۔ آسانی کے لئے چند ایک مشہور کمپنیوں کی آپشن لکھ دی ہیں۔
سونی اریکسن
Settings -> Language and keyboard -> International Keyboard -> Writing Languages
سام سنگ
Settings -> Local and text -> Samsung Keypad -> Input Languages
ایچ ٹی سی
Settings -> Language and Keyboard -> Touch input -> International keyboard
ایل جی
Settings -> Language and Keyboard -> LG keyboard -> Writing Languages
جب یہاں تک پہنچ جائیں گے تو زبانوں کی ایک فہرست نظر آئے گی۔ یہ ان زبانوں کی فہرست ہے، جو آپ کا اینڈرائڈ موبائل لکھنے کی سہولت دیتا ہے اور ان زبانوں کے کیبورڈ لے آؤٹ پہلے سے موجود ہیں۔ اس فہرست میں آپ ایک سے زیادہ زبانیں منتخب کر سکتے ہیں۔ یعنی جو جو زبان آپ لکھنا پسند کرتے ہیں، ان کو منتخب کر لیں۔ عام طور پر لوگوں نے اس فہرست میں سے صرف English منتخب کی ہوتی ہے یا وہ پہلے سے خودبخود منتخب ہوئی ہوتی ہے۔ اس فہرست میں سے English کے ساتھ ساتھ ”اردو“ کو بھی منتخب کر لیں، یعنی انگلش کو بھی منتخب رہنے دیں اور ساتھ میں اردو بھی منتخب کر لیں۔ یوں اینڈرائڈ موبائل پر جہاں پہلے صرف انگلش وغیرہ لکھ سکتے تھے، اب وہاں پر اردو بھی لکھ سکیں گے۔
کسی جگہ لکھتے ہوئے ایک زبان سے دوسری زبان پر منتقل ہونے کے لئے کیبورڈ پر موجود سیٹنگ یا اس سے ملتے جلتے آپشن کو ”ٹیپ“ یعنی چھوئیں۔ دراصل اینڈرائڈ کے کئی ایک ورژن ہونے اور اوپر سے ہر کمپنی کی اپنی علیحدہ سیٹنگز اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں۔ اس لئے کوئی حتمی بات کہنا مشکل ہے، تو ”ملتے جلتے“ جیسے الفاظ لکھنے پڑ رہے ہیں۔ خیر یہ چیزیں زیادہ مشکل نہیں۔ اگر آپ اپنے موبائل سافٹ ویئر میں تھوڑا بہت خود ہی ادھر ادھر دیکھیں تو کافی کچھ خود ہی سمجھ جائیں گے۔ مزید اگر آپ نے لکھتے ہوئے ڈکشنری وغیرہ کی سیٹنگ کرنی ہو تو وہ بھی کیبورڈ کی سیٹنگ کے ساتھ ہی ادھر ادھر موجود ہوتی ہے۔
یہ تحریر ایسے اینڈرائڈ موبائلوں کے لئے ہیں جن میں لکھنے والی زبانوں کی فہرست میں اردو موجود ہو۔ اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل میں لکھنے والی زبانوں کی فہرست میں اردو موجود نہیں یا آپ فونیٹک اردو کیبورڈ لے آؤٹ چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو علیحدہ سے اردو کیبورڈ لے آؤٹ انسٹال کرنا پڑے گا۔
اینڈرائڈ پر فونیٹک اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اگر آپ کے اینڈرائڈ موبائل میں اردو سپورٹ موجود نہیں یعنی اردو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا اردو کی جگہ ڈبے بن جاتے ہیں تو اس کے لئے اینڈرائیڈ میں اردو سپورٹ شامل کرنے والا صفحہ دیکھیں۔
میرے خیال میں نوکیا اور موٹرولا کے علاوہ اب تقریباً تمام ہی بڑے موبائل ساز ادارے اینڈرائید استعمال کر رہے ہیں۔ اس اعتبار سے یہ مضمون بڑا ہی مفید ہے۔
سام سنگ میں فونٹک کی بورڈ تو موجود نہیں، اس لیے لکھنے میں تھوڑی دشواری ہوتی ہے لیکن سویپ بڑی کمال کی چیز ہے۔ اس سے آپ کو ٹیپ کرنے کے انگلی اسکرین سے ہٹانے کی بھی ضرورت نہیں۔ اگلے حصہ میں کچھ اس پر بھی روشنی ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔
اینڈرائڈ کے لئے فونیٹک کی بورڈ کے متعلق لکھ دیا ہے۔ باقی کوشش کرتا ہوں کہ سویپ پر بھی جلد ہی کچھ لکھا جائے۔
اس موضوع پر لکھنے کے لئے شکریہ بلال بھائی
گوگل موٹرولا کو خرید چکا ہے
http://techcrunch.com/2011/08/15/breaking-google-buys-motorola-for-12-5-billion/
اب سب سے اچھے اینڈرائیڈ موٹرولا میں ہی آئیں گے۔ پہلے ہی موٹرولا کے تقریباً 80 موبائل فونوں میں اینڈرائیڈ استعمال ہو رہا ہے۔
تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ صابر بھائی۔
گوگل کا موٹرولا خریدنے والی بات کا مجھے پہلے علم نہیں تھا۔ اگر آپ دوست احباب ایسے ہی رہنمائی کرتے رہیں تو امید ہے میں بھی کافی کچھ سیکھ جاؤں گا۔
بلال بھائی آپکی سائٹ سے پاک اردو انسٹالر لیکر آزمایا کامیابی نے قدم چومے اللہ آپکو جزائے خیر عطاء فرمائے لیکن یہ بتائیں کہ جیسی اردو آپکی سائٹ پر لکھ رہا ہے ایسی باقی جگہ کیوں نہیں لکھتا
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ان موبائلز کی ایک فہرست تشکیل دی جائے جو اردو لکھنے کی سہولت دیتے ہیں، یا کم از کم چند معروف موبائل ماڈلز کی بات کر لی جائے، جیسے
Nokia E72, Galaxy S2, Galaxy S3, HTC One X, iPhone وغیرہ وغیرہ
بلال بھائی
ایک درخواست ہے ۔ ۔ بلیک بیری میں اردو کے بارے میں کچھ بتا سکتے ہیں کیا۔ ۔ ؟؟؟
نورمحمد