دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
31 تبصر ے

کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول

جس طرح کمپیوٹر پر انگریزی یا دوسری کوئی زبان لکھتے ہوئے کچھ اصول ہوتے ہیں اسی طرح اردو لکھتے ہوئے بھی کچھ اصول ہیں جو درج ذیل ہیں۔
1:- جہاں آپ اردو لکھ رہے ہیں وہاں تحریر کی سمت Right to Left کر لیں جو کہ دائیں طرف کے Ctrl+Shift سے ہو گی۔
2:- اگر ہو سکے تو تحریر کا رسم الخط (Font) اردو کا استعمال کریں جیسے “علوی نستعلیق”، “نفیس نستعلیق”، “پاک نستعلیق”، “اردو ویب نسخ” یا کوئی بھی اردو رسم الخط جو آپ کو پسند ہو۔ ویسے کوشش کریں کہ عام تحریر کسی نستعلیق رسم الخط میں لکھیں کیونکہ اردو پڑھنے والوں کو نستعلیق رسم الخط ہی زیادہ پسند ہے ویسے بھی اردو پڑھنے والوں کو نستعلیق کی عادت پڑ چکی ہے۔اس لئے بہتر ہے کہ کوئی نستعلیق رسم الخط ہی استعمال کریں۔
3:- اردو تحریر لکھتے ہوئے سپیس کا استعمال دھیان سے کریں نہیں تو تحریر کی خوبصورتی متاثر ہو سکتی ہے۔
جس طرح انگریزی لکھتے ہوئے ہر لفظ کے بعد سپیس دی جاتی ہے اسی طرح اردو لکھتے ہوئے بھی ہر لفظ کے بعد سپیس دی جاتی ہے اور جب کوئی فقرہ ختم ہو تو اس کے آخری لفظ کے بعد سپیس نہیں دی جاتی بلکہ آخری لفظ کے بعد ختمہ (۔) ڈالتے ہیں اور پھر اگر اسی لائن پر نئا فقرہ شروع کرنا ہو تو نئا فقرہ شروع کرنے سے پہلے سپیس دی جاتی ہے۔ اسی طرح کامہ کا استعمال کیا جاتا یعنی جب کسی لفظ کے بعد کامہ ڈالنا ہو تو اُس لفظ کے بعد سپیس دیئے بغیر کامہ ڈالتے ہیں اور پھر نئے لفظ کے شروع میں سپیس دیتے ہیں۔
مثال کے طور پر ہم دو فقرے لکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ کہاں کہاں سپیس دی گئی ہے۔
فقرے:- “اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔”
اب ان دونوں فقروں میں درج ذیل الفاظ کے بعد سپیس دی گئی ہے۔
“اللہ
کے
سوا
کوئی
معبود
نہیں۔
محمد

اللہ
کے
رسول
ہیں۔”
امید ہے اردو لکھتے ہوئے کہاں کہاں سپیس دینی ہے اس بارے میں آپ جان گئے ہوں گے۔ ویسے اردو تحریر میں سپیس دینے کا اصول ویسے ہی ہے جیسے انگریزی میں ہے۔
4:- جب کسی لفظ کے درمیان “ی” استعمال ہو تو وہاں پر چھوٹی “ی” لکھیں۔ اسی طرح جب کسی لفظ کے درمیان نون (ن) استعمال ہو تو وہاں نون نقطہ والا لکھیں نہ کہ نون غنہ (ں)۔
5:- اگر کسی لفظ میں الف مد (آ) لکھنا ہو تو اسے ایک کنجی (Key) سے ایک دفعہ دبا کر لکھیں نہ کہ پہلے ایک کنجی سے “الف” لکھیں اور پھر کسی دوسری کنجی یا اسی کنجی کو دوبارہ دبا کر الف کے اوپر مد ( ۤ) ڈالیں۔ عام طور پر اردو کلیدی تختہ میں الف مد (آ) Shift+a پر ہوتا ہے۔
6:- اردو کا حرف “ء” بہت زیادہ الفاظ میں استعمال ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کی اردو میں “ء” کی کئی صورتیں ہیں یعنی کسی لفظ کے شروع میں ، درمیان میں، آخر پر، اوپر اور نیچے۔ کمپیوٹر میں اردو لکھتے ہوئے “ء” کی ہر صورت کے لئے علیحدہ علیحدہ کنجی استعمال کی جاتی ہے۔ اگر کسی لفظ کے درمیان “ء” لکھنا ہو تو اسے “ئ” لکھا جاتا ہے جو کہ عام طور پر اردو کلیدی تختہ میں “u” کی کنجی پر ہوتا ہے اور “ء” کی آخری صورت Shift+u ہوتی ہے۔
عام طور پر اردو میں “ء” درمیانی، آخری اور “و” کے اوپر لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ “و” کے اوپر “ء” لکھنے کے لئے علیحدہ سے کنجی موجود ہے جیسا کہ الف مد (آ) پورا ایک ساتھ لکھنے کے لئے ایک ہی کنجی موجود ہے اسی طرح “و” کے اوپر “ء” لکھنے کے لئے بھی ایک ہی کنجی موجود ہے۔ عام طور پر اردو کلیدی تختہ میں “ؤ” Shift+w سے لکھا جاتا ہے۔

نوٹ:- اگر آپ کمپیوٹر پر اردو لکھتے ہوئے اصولوں کا کوئی خاص خیال نہ رکھیں تو ظاہری تحریر پر کوئی خاص فرق نہ بھی پڑتا ہو لیکن ایک تو آپ کو غلط انداز تحریر کی عادت پڑ جائے گی اور دوسرا جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ جب آپ یا کوئی دوسراآپ کی تحریر سے کوئی لفظ تلاش کرنا چاہے گا تو آپ کو یا کسی دوسرے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 31 تبصرے برائے تحریر ”کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول

  1. مسئلہ یہ بھی ہے کہ لینکس، ونڈوز، صوتی اور کرلپ سب کلیدی تختے مختلف ہیں، آپ کونسا استعمال کرتے ہیں اور کونسا سب سے مکمل ہے؟ میرے تجربے کے مطابق تو ہر ایک میں کچھ حروف کی کمی ہے اسلئے میں مجبورآ صوتی اور کرلپ دونوں استعمال کرتا ہوں۔

  2. فیصل بھائی ہو سکتا ہے جن کلیدی تختوں کا آپ نے ذکر کیا ہے اُن میں کچھ حروف کی کمی ہو۔۔۔ میں اس بارے میں اس لئے نہیں جانتا کیونکہ میں اپنا بنایا ہوا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں جس میں اردو اور عربی کے تقریبا تمام حروف شامل ہیں۔ اگر آپ میرے بلاگ سے اردو کلیدی تختہ (Download) کریں تو اُس کے ساتھ ایک فائل بھی موجود ہے جس میں تمام حروف جو میرے بنائے ہوئے کلیدی تختہ میں ہیں وہ دیکھائے گئے ہیں۔۔۔ اگر آپ اُس میں کوئی کمی محسوس کریں تو بتا دیں میں انشاءاللہ اسے پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔
    ربط یہ رہا۔
    http://www.mbilalm.com/download/urdu-paksign-keyboard.php

  3. شکریہ بلال لیکن آُپکا بنایا ہوا تختہ وسٹا میں نصب نہیں‌ہو پا رہا، میں‌نے کئی مرتبہ کوشش کی ہے، آپکے کہنے سے بھی پہلے 🙁
    یہ جو ڈیوائس ڈرایئور فائل ہے، اسکا کیا کرنا ہے؟

  4. فیصل بھائی میں نے کئی بار وسٹا پر نصب کیا ہے بلکہ آپ کے تبصرہ کے بعد دوبارہ چیک کیا ہے میرے پاس تو ٹھیک نصب ہو رہا ہے۔ اب پتہ نہیں کہاں مسئلہ آ رہا ہے۔ اگر آپ مسئلہ مکمل لکھ بھیجیں تو پھر میں دیکھتا ہوں کہ کہاں مسئلہ ہے۔
    ویسے کلیدی تختہ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان زپ ضرور کر لیں پھر انسٹال کریں۔۔۔ اگر آپ ایسا بھی کر رہے ہیں تو پھر جو ایرر آ رہا ہے وہ بتا دیں میں مزید دیکھوں گا۔۔۔
    شکریہ
    والسلام

  5. میں ان زپ کر کے ہی انسٹال کر رہا ہوں۔ ان زپ کرنے کے بعد تین فائلیں بنتی ہیں، ایک نقشہ، ایک ایگزی فائل اور ایک فولڈر جسمیں ایک ڈی ایل ایل فائل ہے، میں اگزی کو ہی چلا رہا ہوں لیکن پیغام آتا ہت کہ دوبارہ کوشش کریں، تنصیب نہیں ہو سکی۔ یہ بتائیے کہ ڈی ایل ایل فائل کو کہیں پیسٹ کرنا ہے یا نہیں؟ شکریہ۔

  6. فیصل بھائی کرنا تو ایسے ہی ہے جیسا آ پ کر رہے ہیں۔ ڈی ایل ایل فائل کو کہیں پیسٹ نہیں کرنا بلکہ وہ ایگزی فائل کی ہیلپنگ فائل ہے۔ باقی میں مختلف کمپیوٹرز پر وسٹا میں انسٹال کر کے دیکھتا ہوں کیونکہ اب تک میں نے جہاں بھی وسٹا پر انسٹال کیا ہے وہاں ہو رہا ہے۔ لیکن میں جلد ہی آپ کو بتاتا ہوں کہ میرے کلیدی تختہ میں کیا مسئلہ ہے۔۔۔
    باقی مجھے اس بارے میں بتانے کا بہت شکریہ
    اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین

  7. بہت خوب بلال بھائی آپ نے تو کام ہی آسان کر دیا ھے،،،
    بہت بہت شکریہ بلال بھائی

    یہ پاک سائن والا بلاگ کدھر سے بنتا ھے

  8. اقتباس» طاہر ندیم نے لکھا: بہت خوب بلال بھائی آپ نے تو کام ہی آسان کر دیا ھے،،،
    بہت بہت شکریہ بلال بھائی یہ پاک سائن والا بلاگ کدھر سے بنتا ھے

    طاہر ندیم بھائی میرے بلاگ اور تحریر پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
    یہ پاک سائن میری ذاتی ڈومین ہے اور میں نے اس پر اپنا بلاگ بنایا ہوا ہے۔ اگر آپ بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کئی ایک ویب سائیٹ ہیں۔ جیسے http://www.blogger.com/

  9. اسلام علیکم
    جناب بلال صاحب بڑی مشکل سے آپ کی سائیڈ ملی پہلے تو میں آپ کی اُردو بے لوث خدمت کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں بہت دنوں سے میں اُردو میں کمپوٹر پر لکھنا چاہا رہا تھا جو آپ کی وجہہ سے ممکن ہو سکا اسی طرع میں اُردو فونٹ کے لئے پریشان ہوں آپ کی بتائی ہوئی سائیٹ پر تلاش کیا ہوں لیکن مل نہیں رہے ہیں اسی طرح مجھے اُردو کا انپیج میں استعمال اس موضوع پر کسی کتاب کی بھی تلاش ہے ۔ اگر ممکن ہو تو برائے کرم میری ےہ مشکل حل کریں۔ میں ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع سے ہوں۔ والسلام

  10. عبدالمقیت کے تبصرہ کا جواب
    وعلیکم السلام
    محترم اردو کے چند ایک ضروری فونٹس آپ کو درج ذیل لنک سے مل جائیں گے۔
    http://dl.dropbox.com/u/2580033/urdu-font-2.zip
    اس کے علاوہ جہانِ قلم ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جہاں پر آپ کو اردو کے بے شمار فونٹس مل جائیں گے۔ جہانِ قلم کا لنک یہ ہے۔
    http://fonts.alqlm.org/
    انپیج کے استعمال کے بارے میں کوئی آن لائن کتاب میری نظر سے نہیں گذری۔ اس لئے اس حوالے سے میں تعاون نہیں کر سکتا جس کے لئے معذرت چاہتا ہوں۔

  11. مجھے صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ موزیلا فائر فاکس براؤزر پر اردو کے فانٹ کیسے تبدیل کر سکتے ہیں جس سے ہم اردو اسٹائل میں لکھ سکے
    وہاں جو تحریر ہوتی ہے عربی اسٹا ئل ہو تی ہے اس وئب سائٹ جس فانٹ میں لکھ رہا ہوں اس فانٹ میں موزیلا فائر فاکس براؤزر کیسے لکھ سکتا ہوں
    http://www.mediafire.com/?ma0l8u4s9msbu6c

  12. اقتباس» شکیل نے لکھا: مجھے صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ موزیلا فائر فاکس براؤزر پر اردو کے فانٹ کیسے تبدیل کر سکتے ہیں جس سے ہم اردو اسٹائل میں لکھ سکے

    جناب موزیلا فائرفاکس براؤزر پر فانٹ تبدیل کرنے سے اردو نہیں لکھی جاتی بلکہ یہاں اردو ایڈیٹر لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے اردو لکھی جاتی ہے۔

    اقتباس» شکیل نے لکھا:
    وہاں جو تحریر ہوتی ہے عربی اسٹا ئل ہو تی ہے اس وئب سائٹ جس فانٹ میں لکھ رہا ہوں اس فانٹ میں موزیلا فائر فاکس براؤزر کیسے لکھ سکتا ہوں

    میں سمجھا نہیں‌آپ کہاں کی بات کر رہے ہیں؟
    ویسے مجھے لگتا ہے کہ درج ذیل لنک آپ کو کافی معلومات دے سکتا ہے۔
    http://www.mbilalm.com/blog/urdu-important-points-and-faqs/
    مزید کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔

  13. اس طرح کا کمنٹس باکس کس طرح بنتا ہے جس میں میں آپ سے سوال کررہا ہوں
    ورڈ پریس میں تو عموما پہلے سے ہوتا ہے اگر ہم عام ویب پیج خود ڈیزإئن کریں تو اس میں کیا کوڈنگ ہوگی
    اور اردو 2 انگلش کا ریڈیو بٹن کس طرح بنیگا براہ کرم مطلع فرمائیں

  14. ( میرے والد مرحوم کو وفات پائے ہوئے 9 ماہ ہو چکے ہین انکی وفات کے بعد آج پہلی مرتبہ میرا رزلٹ ٹھیک نئں آیا میری LLB part 2 میں سے ایک کمپارٹ آ گئی ہے انکی یاد میں یہ نظم )
    :brheart: آپ اورآپ کی دعاؤں کی کمی ہے :brheart:
    میں بہت قابلِ و یکتا تو نہیں تھا
    نہ مخنت کوشی نا احساس ذمہ داری کا
    نا یہ فکر کہ کب لکھنا ھے کیا پڑھنا ھے
    با وجود اس کے میرے پاؤں کے نیچے تھے ستارے
    میری نظرون میں بہت ھیچ تھے دنیا کے سہارے
    آسماں جب بھی کرتا تھا میری مشکل کا ارادہ
    آپ میرے سر سے بلاؤں کو تھے ٹالنے والے
    اور جب اپنی ہی کم عقلی سے میں گرنے ہی کو ہوتا!
    میرے ربِ اصغر مجھے آپ تھے سنبھالنے والے
    میری زندگی میں ناکا می کا کہیں لفظ نہ تھا ! آپ جو تھے!
    آپ جو تھے تو میری عزت و ناموس بچی تھی!
    آپ جو تھے تو کامران ، کامیاب و سر بلند تھا میں
    آپ تھے ! آپ کی دعائں تھی ! کامیاب تھا میں!
    آپ کا چہرہ مقبول حج کی سعادت کا زریعہ!
    آپ کے الفاط میرے جوش کو بڑھا وے کا تسلسل
    آپ کی دعائں میرے مرضِ کوتاہی کا علاج،،،! میرے دل کا سکوں
    آپ تھے تو محفلِ یاراں میں میرے لب پر ہنسی تھی
    اب آپ نہیں تو درد جاں گسل ہے ، بے کلی ھے
    جگر روتا ھے لہو آنکھوں میں عرصےسے نمی ہے
    اے میرے والد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ !
    آپ ! اور آپ کی دعاؤں کی کمی ہے

  15. اقتباس» ضیاء نے لکھا: اس طرح کا کمنٹس باکس کس طرح بنتا ہے جس میں میں آپ سے سوال کررہا ہوں
    ورڈ پریس میں تو عموما پہلے سے ہوتا ہے اگر ہم عام ویب پیج خود ڈیزإئن کریں تو اس میں کیا کوڈنگ ہوگی
    اور اردو 2 انگلش کا ریڈیو بٹن کس طرح بنیگا براہ کرم مطلع فرمائیں  

    آپ کے سوال کے جواب میں ایک پوسٹ لکھ دی تھی۔ شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری۔ وہ پوسٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

  16. اردو ایڈیٹر کیسے لگے گا کسی بھی براؤزر پر (JAMEEL NOORI NASTALEEQ (TRUE TYPE
    اس فانٹ میں کیسے لیکھ سکسے ہیں کسی بھی براؤزر پر برائے مہربا نی جواب دیں

  17. شکیل کے تبصرہ کا جواب
    محترم براؤزر تو ویب سائیٹ دیکھانے کے لئے ہوتا ہے۔ اردو ایڈیٹر براؤزر کی بجائے ویب سائیٹ بناتے ہوئے لگایا جاتا ہے یعنی اردو ایڈیٹر اور لکھائی کا فونٹ ویب سائیٹ بنانے والا منتخب کرتا ہے۔ ہاں یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ اس میں فونٹ اور سائز کی تبدیلی کا آپشن دے دے۔

  18. میرا نام فیصل احمد ھے اَور مَیں -بھِوَنڈِی -انڈیا -کَا رَھنے وَلاَ ھوُں .آپ کَا اردو کی تعلیمی معلومت دینے والی بلوگ شروع کر کے بڑا کام
    کیا ھے آفرین آفرین صد آفرین ؟

  19. اقتباس» فیصل مومن نے لکھا:
    میرا نام فیصل احمد ھے اَور مَیں -بھِوَنڈِی -انڈیا -کَا رَھنے وَلاَ ھوُں .آپ کَا اردو کی تعلیمی معلومت دینے والی بلوگ شروعکر کے بڑا کامکیا ھےآفرین آفرینصد آفرین ؟

    میرا بلاگ اور تحاریر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

  20. اسلام علیکم
    کیا آپ مجھے اردو لکھنے مں مدد کرسکتے ہوں
    میں ایکس پی میں اردو لکھنا چاہتا ہوں میرا مطلب میں ایم ایس ورڈ، فوٹوشاپ، کورل ڈرا میں اردو لکھنا چاہتا ہوں
    میں کچھ اسلامک بیانات کے ویڈیو تیار کررہا ہوں جس میں اردو نہیں لکھ پارہا ہوں
    میرے پاس آفتاب کیبورڈ ہے مگر وہ اوپر دئے گئے تمام سافٹ ویئر میں کام نہیں کرتا
    براہ کرم جلد از ان تمام کا حل بھیجئے

    والسلام

  21. سید محمد کے تبصرہ کا جواب

    وعلیکم السلام
    محترم آپ پاک اردو انسٹالر انسٹال کر لیں اس سے کسی بھی سافٹ ویئر میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ باقی ایم ایس ورڈ میں تو اردو کے تمام فونٹ ٹھیک کام کرتے ہیں لیکن کورل ڈرا اور فوٹوشاپ میں ہو سکتا ہے کہ کچھ فونٹ ٹھیک کام نہ کریں۔ ویسے آپ فوٹوشاپ کا میڈل ایسٹرن ورژن استعمال کریں تو اس سے اردو کے حوالے سے مزید آسانی ہو گی۔

  22. السلام علیکم
    بلال بھائی
    آپ نے لفظ سپیس ہر جا استعمال فرمایا ہوا ہے۔ مجھ ناچیز کی رائے ہے کہ لفظ “فاصلہ” کا استعمال بہتر ہوتا۔
    باقی مضمون آپ نے انتہائی شاندار اور مفید لکھا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اردو کو آپ جیسے اصول پسند اور صاحب ذوق وہوش محبان ملتے رہیں۔
    والسلام

    1. وعلیکم السلام!
      بھائی مجبوری یہ ہے کہ میری زیادہ تر اردو کمپیوٹنگ کے متعلق تحاریر ایسے لوگوں کے لئے ہیں جو کمپیوٹر پر انگریزی تو لکھتے ہیں لیکن اردو کی طرف نئے آئے یا آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس لئے مجبوری میں انگریزی کے الفاظ استعمال کرنے پڑتے ہیں تاکہ وہ اردو کی بات آسانی سے سمجھ کر اردو لکھیں اور جب وہ اردو لکھنا پڑھنا شروع کر دیتے ہیں تو پھر اردو کے الفاظ ان کی سمجھ میں آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی ایک مثال ”کلیدی تختہ“ یعنی کیبورڈ ہے۔۔۔

  23. اسلام علیکم ۔بلال بھائی امید کرتا ہوُں آپ خیریت سے ہوں گے
    بلال بھائی آپ سے مدد کی ضرورت ہے اُمید رکھتا ہُوں حسب سابق میری رہنمائی فرمائیں گے
    میں جس رسم الخط میں اس وقت تحریر کر رہا ہوں میں چاہتا ہوں کہ اسی رسم الخط کی تحریر مثلآ اقوال زریں احادیث شریفہ فیس بک اور جی میل میں لکھنے سے نظر آئے جیسا کہ اکثر اقتباسات نستعلیق رسم الخط میں فیس بک اور جی میل پر ملاحظ ہوتے ہیں۔اس کے لئے کوئی مخصوص سافٹ وئیر استعمال کرنا ہوگا تو اس کی بھی رہنمائی فرمائیں۔کیونکہ عمومی طور پر لکھائی کا فونٹ ؟ (اب پتا نہیں یونی کوڈ اسی کو کہتے ہیں جس میں تحاریر فیس بک پر دیکھنے کو ملتی ہیں)
    2۔بعض اشعار اور اقوال ایک خوبصورت ڈیزائین کے فریم میں لکھے ہوتے ہیں،اور فیس بک اور جی میل پر بھی دیکھنے کو پڑہنے کو ملتے ہیں ،ان کو کس طرح ترتیب دیا جاتا ہےاور یہ بھی عربی اردو فارسی وغیرہ کے مختلف رسام الخطوط میں ہوتے ہیں۔
    آپ کے لئے ہمیشہ دُعا گو
    محمد اقبال مغل مدینہ منورہ

  24. اردو کے لئے آپ کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔اس key Board میں عربی کی بڑی مد کا آپشن ملا،براہ مہربانی اس کا حل بتائیں،

  25. key board k میں عربی زبان میں بڑی مد کا آپشن نہ ہے،۔مہربانی فرما کر ا سے upgrade کردیں۔

  26. I am having difficulty in finding that little quotation mark like character that we add under the letter ‘hay’ like when I write my name Tahir in Urdu and it will go under -hay-

    Please explain what is the name of this character and where to find it in the Phonetic Urdu keyboard layout.

    Thanks

  27. سلام علیکم

    please share with us if you have any books in unicode, i really appreciate your efforts to promote urdu language.
    please gather all the unicode famous books in one place, thank you

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *