اپریل 1, 2011 - ایم بلال ایم
9 تبصر ے

سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال

سی پینل میں لاگ ان ہوں اور پھر File Manager میں جائیں۔ پوچھا جائے گا کہ آپ ڈائریکٹ کس فولڈر/ڈائریکٹری میں جانا چاہتے ہیں؟ اس میں Web Root (public_html/www) کو منتخب کر کے Go کا بٹن دبا دیں۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

اب فائل مینیجر میں پہنچ چکے ہیں۔ یہ بالکل ونڈوز ایکسپلورر کی طرح ہے جس میں بائیں طرف فولڈرز، دائیں طرف کھلے ہوئے فولڈر کی فائلز اور سب فولڈرز ہیں اور اوپر کچھ ضروری بٹن بنے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

ایک بات یاد رکھیں کہ www اور public_html ایک ہی فولڈر کے دو نام ہیں۔ اور یہ آپ کی ویب سائیٹ کا مرکزی یعنی روٹ فولڈر ہے۔ اس میں جو فائل رکھیں گے وہ آپ کی ویب سائیٹ کے اصل ایڈریس سے کھلے گی۔ مثال کے طور پر اگر ویب سائیٹ کا ایڈریس mydomain.com ہے تو پھر جب کوئی mydomain.com کھولے گا تو www والا فولڈر کھلے گا۔

اب ہم روٹ فولڈر یعنی www میں ایک نیا فولڈر بناتے ہیں، پھر اس میں مواد اپلوڈ کرتے ہیں اور مواد میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں یعنی اگر کمپریس/ذپ فائل ہے تو اسے ایکٹریکٹ/ان ذپ کرتے ہیں اور فائلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔

نیا فولڈر بنانا
بائیں جانب www کے فولڈر پر کلک کر کے اسے کھولتے ہیں۔ یوں دائیں جانب www میں موجود فائلز اور سب فولڈرز نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ اب ہم www میں موجود ہیں اس لئے یہاں کوئی بھی کام کریں گے وہ www پر لاگو ہو گا۔ اب New Folder پر کلک کریں ۔ نئی ونڈو سامنے آئے گی اس میں فولڈر کا نام دیں اور پھر Create New Folder کا بٹن دبا دیں۔ یوں www کے فولڈر میں ایک مزید فولڈر بن جائے گا۔ فرض کریں ہم نے نئے فولڈر کا نام data رکھا ہے۔
فائل اپلوڈ کرنا
اب data کے فولڈر میں کوئی فائل اپلوڈ کرنے کے لئے Data کا فولڈر کھولیں اور Upload پر کلک کریں۔ ایک نئی ٹیب کھلے گی اس میں Browse کر کے اپنے کمپیوٹر سے اپنی مطلوبہ فائل جو اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ یوں فائل اپلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔

جب اپلوڈنگ مکمل ہو جائے تو اس نئی کھلی ہوئی ٹیب کو بند کر دیں اور فائل مینیجر میں واپس آ کر Reload کا بٹن دبانے سے اپلوڈ کی ہوئی فائل نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
فائل ایکسٹریکٹ/ان ذپ کرنا
کسی کمپریس فائل کو ایکسٹریکٹ کرنے کے لئے اس فائل کو منتخب کریں اور Extract کا بٹن دبا دیں۔ نئی ونڈو میں Extract File(s) کا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل ایکسٹریکٹ ہونا شروع ہو جائے گی اور جب مکمل ہو گی تو نئی ونڈو میں Close کا بٹن آئے گا تو اس پر کلک کر دیں۔ یوں جہاں کمپریس ہوئی فائل پڑی تھی اس کے ساتھ ہی ایکسٹریکٹ ہوئی فائل یا فولڈر بھی آ جائے گا۔
-> ایک سے زیادہ فائلز منتخب کرنے کے لئے Ctrl کا بٹن دبائے رکھیں اور ساتھ ساتھ فائلز منتخب کرتے جائیں۔
فائل کاپی/منتقل کرنا
جو فائلز یا فولڈرز کسی دوسری جگہ منتقل کرنے ہیں ان کو منتخب کریں اور Move File کا بٹن دبا دیں۔ نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں پوچھا جائے گا کہ آپ انہیں کہاں منتقل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں پر مطلوبہ جگہ کا پتہ دے دیں۔ جیسا کہ تصویر میں blog کے فولڈر کا پتہ دیا ہوا ہے۔ اس کے بعد Move File (s) کا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل مطلوبہ جگہ پر منتقل ہو جائیں گی۔

ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صورت میں فائلز ایک جگہ سے ختم ہو کر دوسری جگہ پہنچ جاتی ہیں اگر کاپی کرنا چاہیں تو Copy کا بٹن استعمال کرلیں۔ یوں فائلز پہلی جگہ پر بھی موجود رہیں گی اور نئی جگہ پر ان کی کاپی ہو جائے گی۔
-> ایک فولڈر میں موجود دوسرے فولڈر میں داخل ہونے کے لئے اس فولڈر کے آئی کان پر ڈبل کلک کیا جاتا ہے لیکن ایک فولڈر سے واپس پچھلے فولڈر میں جانے کے لئے Up One Level کے بٹن پر کلک کیا جاتا ہے۔ یوں ایک فولڈر سے نکل کر اس سے پچھلے فولڈر میں چلے جائیں گے۔

 
فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ یا ختم کرنے کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں دیکھیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 9 تبصرے برائے تحریر ”سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال

  1. میں اوپ دئیے گئے بلاگ کے ربط کے مطابق اسلامی مواد کو منظم کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس سلسلے میں آپ کی مدد درکار ہے کہ میں اردو وکی پیڈیا کی تھیم اس میں انسٹال کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے http://www.cwahi.net/ لنک پر فری ہوسٹنگ بھی لی ہوئی ہو۔ مجھے کہیں سے وکی پیڈیا کی فری تھیم بھی مل گئی ہے۔ کیا آپ میری اس طرح مدد کر سکتے ہیں کہ میرے اس بلاگ میں یہ تھیم انسٹال کر دیں اور پھر میں اسلامی مواد کو منظم انداز میں پیش کر سکوں۔

  2. السلام علیکم
    میرا نام محمد دانش ہے.
    میں نے ورڈ پریس ڈاٹ کام پر اپنا اکاو نٹ بنایا ہے پر مجھے cpanal نہیں مل رہا جہاں سے میں web hosting کروں. کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟؟؟
    بڑی نوازش ہوگی.
    میں ایک طالب علم ہوں مدرسہ کا.

    1. محترم یہ ”سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال“ والا صفحہ ہے اور اس صفحہ پر صرف اسی موضوع کے مطابق بات کی جائے گی۔ موضوع سے ہٹ کر سوال پوچھنے یا تبصرہ کرنے کی تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ برائے مہربانی ابھی یہاں جو بھی لکھیں موضوع کے مطابق ہی لکھیں۔ شکریہ۔

  3. اسلام و علیکم! بلال بھائی مجھے ورڈپریس کو ہوسٹنگ میں انسٹال کرنے میں مسئلہ درپیش ہے۔یعنی جب میں وزٹا پینل کےفائل مینجمنٹ کے ذیلی مینو onlin fil manger میں جاتا ہوں اور اپ لوڈ پر کلک کر کے ورڈپریس جو کے 3.4mbسائز کی ہے اپ لوڈ کرتا ہوں تو میسج آتا ہے your file size is too long….بھائی اس مرحلے پر پھنسا ہوا ہوں کیا کروں۔

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *