یوں تو کمپیوٹر کی دنیا میں داخل ہونے والا ایک عام انسان بھی رسم الخط (Font) کے بارے میں جانتا ہے لیکن کئی بار ایسا دیکھنے اور سننے کو ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے کچھ لوگ رسم الخط کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتے۔ ایک دفعہ ایک دوست کمپیوٹر میں اردو لکھنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکا تو مجھ سے رابطہ کیا۔ موصوف کہتے ہیں کہ جناب ہم نے رسم الخط (Font) اپنے کمپیوٹر میں نصب کیا ہے لیکن پھر بھی اردو نہیں لکھ پا رہے۔ پھر انہیں رسم الخط کے بارے میں کچھ بتایا تو جناب کو سمجھ آئی۔ اب میں نے سوچا ہو سکتا ہے کہ میرے اُس دوست جیسے کئی لوگ موجود ہوں جو رسم الخط کے بارے میں کچھ خاص نہ جانتے ہوں تو اس لئے میں یہاں رسم الخط کے بارے میں کچھ وضاحت کر دیتا ہوں۔
عام طور پر ہر بندے کا ہاتھ سے لکھنے کا انداز الگ الگ ہوتا ہے۔ کوئی بڑا بڑا لکھتا ہے تو کوئی چھوٹا چھوٹا کوئی خوبصورت لکھتا ہے تو کوئی عجیب عجیب لکھتا ہے۔ بس اس لکھنے کے انداز کو ہی رسم الخط یعنی فونٹ (Font) کہتے ہیں۔ کمپیوٹر میں بھی لکھائی کے مختلف انداز یعنی رسم الخط (Font) موجود ہوتے ہیں جو ہمیں پسند ہو وہ ہم استعمال کر لیتے ہیں اور اُس کا جو سائز چاہیں کر لیتے ہیں پھر سیدھا یا ٹیڑھا بھی کر لیتے ہیں۔ کمپیوٹر کی دنیا میں ہر رسم الخط کا کام صرف اور صرف ہمیں لکھائی ایک خاص انداز میں دکھانا ہوتا ہے۔ کمپیوٹر کو لکھائی کے انداز سے کوئی غرض نہیں کمپیوٹر بس یہ دیکھتا ہے کہ آپ کونسی زبان اور کیا لکھ رہے ہیں۔ کمپیوٹر میں رسم الخط کو اگر تکنیکی انداز میں دیکھیں تو رسم الخط بناتے ہوئے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ کس عدد کے متبادل کونسے حرف یا لفظ کی شکل دیکھانا ہے۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جب ہم کسی زبان کا انتخاب کر کے کوئی کنجی دباتے ہیں تو اُس کے متبادل ایک خاص عدد کمپیوٹر کو ملتا ہے پھر کمپیوٹر ہمارے منتخب کیے ہوئے رسم الخط پر جاتا ہے اور دیکھتا ہے کہ جو عدد مجھے ملا ہے رسم الخط میں اس عدد کے متبادل کونسی شکل موجود ہے۔ جب اسے عدد کے متبادل شکل ملتی ہے تو کمپیوٹر اُس شکل کو ہماری مانیٹر سکرین پر ظاہر کر دیتا ہے۔
ان سب باتوں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ رسم الخط کا کام صرف اور صرف تحریر کا انداز یعنی کمپیوٹر کو اعداد کے بدلے حروف یا الفاظ کی شکل مہیا کرنا ہے۔ کمپیوٹر میں اردو، انگریزی یا کوئی بھی زبان لکھنے سے رسم الخط کا صرف اور صرف اتنا تعلق ہے کہ وہ آپ کو لکھائی کس انداز میں دکھائے۔ باقی آپ کمپیوٹر میں کونسی زبان لکھنا چاہتے ہیں اس سے رسم الخط کا کوئی تعلق نہیں۔
اردو کے چند ایک رسم الخط آپ یہاں اور یہاں سے اُتار (Download) کر سکتے ہیں۔
رسم الخط کو اپنے کمپیوٹر پر نصب کرنا
اس کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں، جس سے اردو کے تمام ضروری فانٹس آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہو جائیں گے اور ساتھ ساتھ اردو لکھنے کی سہولت بھی دستیاب ہو جائے گی۔ مزید اگر آپ خود سے فانٹس انسٹال کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو وہ درج ذیل ہے۔
عام طور پر انٹرنیٹ پر جو رسم الخط موجود ہیں وہ Zip ہوئے ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ سے رسم الخط کو اتارنے کے اُسے کسی سافٹ ویئر کے ساتھ UnZip کر لیں۔ اس کے بعد خاص رسم الخط کی فائل کو کاپی کریں پھرStartپھر Run پر کلک کریں اور وہاں fonts لکھ کر Ok کر دیں۔ نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں رسم الخط کو Ctrl+v سے پیسٹ کر دیں۔ یوں آپ کا رسم الخط کمپیوٹر میں نصب ہو جائے گا۔
بہت اچھے، نو آموز حضرات کیلئے بہت مددگار تحریر ہے۔
بلاگ پر تشریف لانے کا بہت شکریہ۔ اگر ایسے ہی حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو انشاءاللہ مزید بھی لکھتا رہوں گا۔
یہ سب ٹھیک ہے فیصل بھائی مگر میں یہ پوچھ رہا ہوں کسی برازور پر فانٹ تبدیل کیسے کیا جاسکتا ہے
انِ پیج اردو کے بنانے والے کی دل سے شکر گزار ہوں ۔لیکن حضرت یہ سافٹ وئیر مناسب طریقے سے وائیرس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔۔۔۔۔کچھ مناسب حل نکالئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
میں نے پاک اُردو انسٹالر کو اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیا ہے ۔ مجھے یہ پوچھنا کہ اس میں نوری نستعلیق فونٹس میں کیسے لکھا جاتا ہے ۔ میں فی الحال یونی کوڈز میں لکھ رہا ہوں کیونکہ مجھے یہی اؔپشن ملی ہے ! برائے کرم میری مدد کریں ۔ شکریہ
ایم ایس ورلڈ میں نوری نستعلیق فونٹ نہیں آرہا۔پلیز ہیلپ
نوری نستعلیق کیسے لکھوں
آ پکا یہ کام بہتر ہے۔ بہت اچھے