دسمبر 28, 2008 - ایم بلال ایم
31 تبصر ے

یونیکوڈ کیا ہے؟

یونیکوڈ (Unicode) ایک ایسا نظام ہے جو کسی بھی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم یا کمپیوٹر پروگرام میں تمام زبانوں کے ہر ایک ایک حرف کو ایک خاص عدد مہیا کرتا ہے۔ کمپیوٹر کی دنیا اس خاص عدد سے مراد صرف وہی حرف لے گی جو یونیکوڈ نے ترتیب دے رکھا ہے۔ مثال کے طور پر اردو کے حرف “ب” کو 0628 عدد دیاگیا ہے اب کسی بھی کمپیوٹر میں 0628 یونیکوڈ قدر (Unicode Value) سے مراد حرف “ب” ہی لیا جائے گا۔
حقیقت میں کمپیوٹر صرف اعداد کو ہی سمجھتا ہے۔ کمپیوٹر سکرین پر نظر آنے والے حروف، الفاظ، تصاویر اور باقی سب کے پس پردہ کمپیوٹر اعداد کے ایک پچیدہ نظام کے تحت چلتا ہے۔ اسی طرح کسی بھی چیز کو محفوظ کرنے کے لئے بھی اعداد کے نظام کو ہی استعمال کرتا ہے۔ جب صارف (User) کوئی حرف یا حروف دیکھنا چاہتا ہے تو کمپیوٹر کی یاداشت میں محفوظ اعداد کو کسی ایک نظام کے تحت حرف یا حروف میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اعداد کی حرف میں تبدیلی کے نظام کو اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کہتے ہے۔ کسی بھی اینکوڈنگ سسٹم میں پہلے سے ہی یہ بات مقرر کر دی جاتی ہے کہ کس عدد کے بدلے کونسا حرف دیکھانا ہے۔ آج کل جو اینکوڈنگ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے اسے یونیکوڈ کہتے ہیں۔ یونیکوڈ نظام سے پہلے بھی کئی نظام موجود تھے۔ جن میں زیادہ مشہور آسکی (ASCII) اور آنسی (ANSI) تھے۔ لیکن یونیکوڈ نظام سے پہلے والے نظاموں میں کئی ایک مسائل تھے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اُن نظاموں میں اعداد کے بدلے حروف مہیا کرنے کی تعداد بہت کم تھی۔ جو کہ کسی ایک زبان کے پورے حروف اور علامات کے لئے بھی ناکافی تھی۔ اس کے علاوہ کسی بھی نظام میں ہر کسی کی ضرورت پوری کرنے کی اہلیت نہیں تھی اس لئے مختلف ممالک اور کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق مختلف اینکوڈنگ سسٹم استعمال کرتی تھیں۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا کہ جب ایک کمپنی کا مواد دوسری کمپنی کے کمپیوٹر پر جاتا تو مختلف اینکوڈنگ سسٹم ہونے کی وجہ سے اعداد کے بدلے حروف بھی مختلف ہو جاتے جس سے مواد میں خرابی پیدا ہو جاتی۔
لیکن یونیکوڈ والوں نے تمام مسائل کا حل تلاش کر لیا اور ایک ایسا نظام متعارف کروایا جس میں اعداد کے بدلے حروف مہیا کرنے کی تعداد بہت بڑھا دی گئی۔ یونیکوڈ نظام میں ایک زبان تو کیا دنیا کی ہر زبان کے ہر حرف کو علیحدہ عدد مہیا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم ہو، پروگرام ہو یا کوئی بھی زبان ہو یونیکوڈ میں اعداد کے متبادل حروف مہیا کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے تمام بڑی کمپنیاں جن میں مائیکروسافٹ، آئی بی ایم، ایپل اور اوریکل وغیرہ شامل ہیں نے یونیکوڈ کو دوسرے اینکوڈنگ سسٹم پر ترجیح دی۔ اور یوں یونیکوڈ اینکوڈنگ سسٹم ایک معیاری اینکوڈنگ سسٹم بن گیا جو آج پوری دنیا میں استعمال ہو رہا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 31 تبصرے برائے تحریر ”یونیکوڈ کیا ہے؟

  1. ہم یونیکوڈ ان پیج میں لکھتے ہیں کوئی ایسا حل ہے کہ ہم کسی ویب سائٹ
    پر کچھ پڑھیں اور اُ س کا ہم کو ان پیج پر لکھنا ہو تو ہم کس طرح کاپی کریں گے

  2. اقتباس» فاطمہ نے لکھا: ہم یونیکوڈ ان پیج میں لکھتے ہیں کوئی ایسا حل ہے کہ ہم کسی ویب سائٹ
    پر کچھ پڑھیں اور اُ س کا ہم کو ان پیج پر لکھنا ہو تو ہم کس طرح کاپی کریں گے

    اگر آپ یونیکوڈ ان پیج یعنی ان پیج کے تازہ ترین ورژن میں لکھتی ہیں تو پھر تو کوئی مشکل نہیں بس کاپی پیسٹ کریں۔ ہاں کاپی پیسٹ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جس ویب سائیٹ سے آپ کاپی کر رہی ہیں وہ بھی کمپیوٹر کی اصل اردو یعنی یونیکوڈ اردو میں ہی ہونی چاہئے۔ تصویری اردو سے کاپی پیسٹ نہیں ہو گا کیونکہ فی الحال یونیکوڈ اردو اور تصویری اردو میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ امید ہے سمجھ گئی ہوں گی۔ پھر بھی کسی معلومات کی ضرورت ہو تو بتائیے گا۔ میں اپنے تھوڑے سے علم سے جواب دینے کی حتی المقدور کوشش کروں گا۔

  3. بہت شکریہ اپ کے جواب کا میں انپیج2009 استعمال کرتی ہوں تصویری اردو یہ سمجھ نہیں ایا اب جسے میں آپ کی ویب سائٹ سے کچھ کاپی کر کے ان پیج میں لکھتی ہوں تو وہاں کچھ اور ہی زبان ہوتی ہے

  4. اقتباس» فاطمہ نے لکھا: بہت شکریہ اپ کے جواب کا میں انپیج2009 استعمال کرتی ہوں تصویری اردو یہ سمجھ نہیں ایا اب جسے میں آپ کی ویب سائٹ سے کچھ کاپی کر کے ان پیج میں لکھتی ہوں تو وہاں کچھ اور ہی زبان ہوتی ہے

    کمپیوٹر کی اردو اور تصویری اردو میں فرق کے لئے آپ درج ذیل لنک پر دیکھیں
    http://mbilal.paksign.com/difference-between-graphical-urdu-and-unicode-urdu/

    باقی میں‌خود انپیج کا لیٹسٹ ورژن استعمال نہیں کرتا اس لئے اس بارے میں میری معلومات محدود ہیں۔ جہاں تک مجھے علم ہے اگر آپ کے پاس انپیج کا لیٹسٹ ورژن اگر رجسٹرڈ ہے تو اس میں‌یونیکوڈ اردو ٹیکسٹ کاپی ہونی چاہئے اور بالکل ٹھیک ہونی چاہئے۔ انپیج کے پرانے ورژن یونیکوڈ سپورٹڈ نہیں اس لئے ان میں یونیکوڈ ٹیکسٹ کاپی کرنے سے کوئی دوسری زبان بن جاتی ہے۔ اس کام کے لئے آپ کو یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹر کی ضرورت ہے۔

  5. اقتباس» فاطمہ نے لکھا: کیا مجھے انپیج کا لیٹسٹ ورژن دے سکتے ہیں

    پہلی بات یہ کہ میرے پاس انپیج کا لیٹسٹ ورژن نہیں ہے۔ جہاں تک میں نے سنا ہے لیٹسٹ ورژن کا کوئی کریک بھی دستیاب نہیں اس لئے فی الحال اگر آپ کو انپیج کا لیٹسٹ ورژن چاہئے تو وہ آپ کو انپیج والوں سے خریدنا ہی پڑے گا۔
    ویسے آپ کو انپیج چاہیے کس لئے؟
    اگر آپ صرف ذاتی طور پر اردو لکھنے کے لئے انپیج کا استعمال کرتی ہیں۔ تو پھر آپ کو انپیج کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ اب ونڈوز اور دیگر سافٹ ویئرز میں یونیکوڈ کی سپورٹ ہونے کی وجہ سے تقریباً ہر سافٹ ویئر میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اور وہ بھی بالکل ایسے ہی جیسے انپیج میں لکھی جاتی تھی یعنی آپ نستعلیق فونٹ میں بھی لکھ سکتی ہیں۔ بس آپ کو اپنے کمپیوٹر پر اردو کو انسٹال کرنا ہو گا اور چند ایک ضروری فونٹس کو بھی۔ یہ ایک بہت ہی مختصر طریقہ ہے۔ جس کے بعد آپ تقریباً ہر سافٹ ویئر میں اردو لکھ سکیں گی۔
    جو کام آپ انپیج میں کرنا چاہتی ہیں تقریباً وہ سارے کام آپ مائیکروسافٹ ورڈ میں کر سکیں گی۔
    ونڈوز وسٹا میں اردو کی انسٹالیشن کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں
    http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-vista/
    ونڈوز ایکس پی میں اردو کی انسٹالیشن کے لئے درج ذیل لنک دیکھیں
    http://www.mbilalm.com/blog/install-urdu-in-xp/
    یا پھر اس بارے میں مکمل معلومات کے لئے اردو اور کمپیوٹر کتابچہ درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ جس میں اس بارے میں تقریبا ساری معلومات ہے۔
    http://www.mbilalm.com/download/urdu-and-computer.php

    1. InPage Pro 3.06 Crack Version (Fully Working).exe
      اس کو گوگل میں سرچ کریں۔ آپ کو کمپلیٹ ان پیج ورژن کےلنک مل سکتے ہیں۔ جس ورژن میں آپ اردو کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔

  6. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    کیا حال ہے ؟ بلال بھائی ۔۔۔۔۔۔۔

    1. السلام علیکم
      میرے والدصاحب نے اردو ھمالہ پروگرام میں تقریبا 16 سال مسلسل کام کیا اور اردو فانٹ بنائے ھیں مگر وہ سب کچھ ڈاس بیسڈ تھا مگر اب ایک سال سے وہ انپیج میں کام کر رھے ھیں فانٹو گرافر پروگرام میں‌وہ ان پیج کی فانٹ فائل کو کھول کر واھاں اپنے الفاظ ڈال دیتے ھیں مگر اس سب میں وہ الفاظ میں اضافہ نھیں کر سکتے آپ نے یہ جو یونیکوڈ میں بتایا ھے کہ اس میں الفاظ کو کوڈ دیے جا سکتے ھیں پلیز میں یونیکوڈ فانٹ میکنگ سیکھنا چاھتا ھوں اور آپ کو تو معلوم ھوگا کہ جمیل یونیکوڈ فانٹ کے نام سے نیٹ پر موجود ہے میں بھی اسی قسم کا فونٹ بنانا چاھتا ھوں جس میں ھم اپنی مرضی سےالفاظ کے لگیچرز بنا سکیں – بلال بھائ اس سلسلے میں میری مدد کیجے میں امید کرتا ھوں کہ آپ ھماری مدد ضرور کریں گے اور دنیا ئے اردو پھر فانٹس کی محتاج نھیں رھے گی-انشاء اللہ اصل میں میرا کی بوڈ ھمالہ والا ھے اس لیے مجھے لکھنے میں پریشانی ھو رھی ھے اگر الفاظ کی تھوڑی بہت غلطی کو معاف کر دیجیے گا-

  7. جناب آپ کی معلومات توواقعی قابل رشک ہے۔لیکن جناب کوئی ایسا سافٹویئر بتاو جس میں ڈکشنری ہم خود بنا سکے۔ اردو ٹو اردو یا اردو ٹو انگلش اور انگلش ٹو اردو ڈکشنری—-مہربانی

  8. اقتباس» جمیل الرحمن (بادشاہ) نے لکھا:
    جناب آپ کی معلومات توواقعی قابل رشک ہے۔لیکن جناب کوئی ایسا سافٹویئر بتاو جس میں ڈکشنری ہم خود بنا سکے۔ اردو ٹو اردو یا اردو ٹو انگلش اور انگلش ٹو اردو ڈکشنری—-مہربانی

    محترم میری نظر میں ایسا کوئی سافٹ ویئر نہیں۔ ویسے اس لنک پر آپ کو اردو لغت مل جائے گی۔

  9. السلام علیکم
    تمام دوستوں کے اردو کی ترویج کے لیئے ذوق و شوق کو دیکھ کر انتہائی مسرت ہو رہی ہے ۔ خصوصا جناب بلال صاحب کا مشکور ہوں جن کی بدولت مجھ جیسا 60 60 سالہ طالب علم بھی اردو لکھنے کے قابل ہوا ہے۔امید ہے تمام دوست مجھے یاد رکھیں گے۔ مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے وہ یہ کہ میں اردو میں اپنی ویب

    1. وعلیکم السلام!
      میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ باقی آپ نے اپنا مسئلہ پورا نہیں لکھا تو پھر محترم ہم جواب کیسے دیں؟

      1. السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔ میں نے واقعی اپنا مسئلہ اس وقت پورا نہیں لکھا تھا۔ فروری کے بعد مئی آدھا گزر چکا ہے۔ بہر حال وہ مسئلہ یہ تھا کہ کافی عرصہ پہلے سوچا تھا کہ اپنی ایک ویب سائٹ یا پیج بنا کر اس کے ذریعے کچھ کام کر وں گامگر ایک تو میں کمپیوٹر لٹریٹ نہیں ہوں صرف ٹائپنگ ہی میں گزارہ کر لیتا ہوں۔ تو جناب صرف ویب پیج بنانے اور اس کو آن لائن نشر کرنے کے بارے میں آسان معلومات عنایت فرما دیں۔اللہ آپکو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور آپ کے علم میں مزید تریقی نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین

  10. بلال بھائی آپ html ,css وغیرہ تو جانتے ہوں گے۔
    یہ بات پوچھنا تھی کہ میں اگر notpad ++ میں pak urdu intaller کی مدد سے اگر اردو لکھنا چاہوں تو اردو لکھی تو جاتی ہے لیکن ایک بات نہیں سمجھ میں آتی کو نوری نستعلیق فونٹ ویب میں کیسے show ہو گا؟
    اور visitors کے کمپیوٹر میں اگر کوئی اردو والا Software انسٹال نہ ہو تو کیا ہو گا؟
    مرے خیال میں css میں کوئی ایسا کوڈ بھی ہے جس کے ذریعے automatically اردو فونٹ Visitorsکے pcمیں انسٹال ہو جاتا ہے ؟
    کیا آپ کچھ رہنمائی کر سکتے ہیں ؟

  11. السلام علیکم،
    آپکا بلاگ بہت اچھا اور بہت مفید ہے۔ مجھےتحریر کو یونی کوڈ سے ان پیج کرنے کا کنورٹر پروگرا م درکار ہے۔ کیاآپ کوئی اچھا لنک دے سکتے ہیں۔شکریہ

  12. بلال بھائی۔ بہت بہت
    شکریہ،آپ نے ہماری مشکل آسان کی۔فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں جمیل نوری نشتاق کونسی فونٹ میں ہوگا

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *