ورڈ پریس بلاگ کی ایک میڈیا لائبریری ہوتی ہے۔ جہاں بلاگ پر تمام اپلوڈ کردہ فائلز جن میں تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ چاہے پوسٹ یا صفحہ لکھتے ہوئے کوئی تصویر وغیرہ اپلوڈ کی جائے یا پھر میڈیا لائبریری کے ذریعے اپلوڈ کی جائے دونوں صورت میں وہ میڈیا لائبریری میں موجود ہوتی ہے۔ پہلے سے اپلوڈ ہوئی فائل میں تبدیلی یا ختم کرنا ہو تو وہ بھی میڈیا لائبریری سے ہی کی جاتی ہے۔ یاد رہے بعض ویب ہوسٹنگ میڈیا لائبریری کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے یا پہلے سے اپلوڈ فائل ختم کرنے کی سہولت نہیں دیتی۔ ایسی صورت میں فائل مینیجر کے ذریعے فائل اپلوڈ کی جاتی ہے یا پھر کوئی مفت کی سروس جیسے ڈراپ باکس وغیرہ کا استعمال کر کے وہاں فائل اپلوڈ کی جاتی ہے اور پوسٹ میں اس کا لنک درج کر دیا جاتا ہے۔ یہاں ہم میڈیا لائبریری کے ذریعے فائل اپلوڈ ، تبدیل یا ختم کرنا دیکھتے ہیں۔
فائل اپلوڈ کرنا
تصویر یا ویڈیو وغیرہ اپلوڈ کرنے کے لئے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Media کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک پر کلک کریں۔ اس سے فائل اپلوڈ کرنے والے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ عام طور پر اس صفحہ پر فلیش اپلوڈر ہوتا ہے۔ اگر فلیش اپلوڈر چل رہا ہو تو ساتھ میں لکھا ہوتا کہ You are using the Flash uploader جیسا کہ تصویر میں سرخ رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔
اب Select Files کا بٹن دبا دیں اور پھر اپنے کمپیوٹر سے فائل منتخب کریں۔ فائل منتخب کرنے کے ساتھ ہی وہ فائل اپلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی اور جب مکمل اپلوڈ ہو جائے گی تو ساتھ میں کچھ مزید آپشن آ جائیں گی۔ جیسے Title اور Caption وغیرہ اگر درج کرنا چاہیں تو کر دیں۔ اس کے بعدSave all changes کا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل اپلوڈ ہونے کے بعد اس کی معلومات محفوظ ہو جائے گی اور آپ لائبریری کے مرکزی صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔
اگر فلیش اپلوڈر کے ذریعے فائل اپلوڈ نہ ہو رہی ہو یا کوئی مسئلہ آ رہا ہو تو پھر فائل اپلوڈ کرنے والے مرکزی صفحہ پر Browser Uploader کے لنک پر کلک کریں۔ پھر Browse کے بٹن کے ذریعے کمپیوٹر سے فائل منتخب کریں اور Upload کا بٹن دبا دیں۔ یوں فائل اپلوڈ ہونے کے بعد آپ لائبریری کے مرکزی صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔
پہلے سے اپلوڈ فائل میں تبدیلی اور ختم کرنا
تبدیلی کرنے مراد یہ ہے کہ کسی تصویر یا ویڈیو وغیرہ کے عنوان، کیپشن یا تفصیل وغیرہ میں تبدیلی کرنا۔ تبدیلی کے لئے ایڈمن پینل میں بائیں سائیڈ بار میں Media کی ذیلی فہرست میں سے Library کے لنک پر کلک کریں۔ اس طرح آپ لائبریری کے مرکزی صفحہ پر پہنچ جائیں گے اور یہاں پر پہلے سے اپلوڈ ہوئی تمام فائلز موجود ہوں گی۔ جس فائل کو تبدیل یا ختم کرنا چاہتے ہیں اس پر ماؤس لے کر جانے سے Edit اور Delete Permanently کے لنک ظاہر ہوں گے۔ فائل ختم کرنے کے لئے Delete Permanently کے لنک پر کلک کریں اور ایک پیغام ظاہر ہو گا جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ واقعی فائل ختم کرنا چاہتے ہیں۔ OK پر کلک کرنے کی صورت میں فائل لائبریری سے ختم ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ اگر تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو پھرفائل پر ماؤس لے جانے سے جو لنک ظاہر ہوں گے ان میں Edit کے لنک پر کلک کریں۔ یوں نئے صفحہ پر پہنچ جائیں گے اور یہاں پر فائل کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔ جہاں جہاں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں اور پھر Update Media کا بٹن دبا دیں۔ یوں تبدیلی محفوظ ہو جائے گی اور آپ لائبریری کے مرکزی صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔
محترم بلال صاحب !
بہت ہی مفید تحاریر ہیں آپ کے اس بلاگ میں ۔اور اللہ مزید کی ہمت عطا فرمائے ۔
محترم !آپ کے بلاگ کی سیر کر رہاتھا کہ ایک خیال ذہن میں آیا ۔ کسی وقت میرے سر پر ویب ڈویلپمنٹ سیکھنے کا بھوت سوار ہوچکا تھا۔اس کے لیے ایک جگہ داخلہ لیا۔ ڈومین اور ہوسٹنگ بھی خرید لیے لیکن وائے ناکامی و مصروفیات۔
ان دنوں میرا ارادہ معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کی طرز پر ویب سائٹ بنانے کا تھالیکن مصروفیت کی وجہ سے وہ اہلیت حاصل نہ کرسکا جو اس کے بنانے کے لیے درکارتھی۔
بہر حال اب بھی وہ ہوسٹنگ اور دو ڈومین میری ملکیت ہیں ۔
اگر ورڈ پریس میں اردو کے اظہار کی صلاحیت بدرجہ اتم یا کچھ مناسب حد تک موجود ہے تو میں اپنے دونوں ڈومین اور ہوسٹنگ پیش کرنے کے لیے تیار ہوں تا کہ میڈیا کے موضوع پر یونیکوڈ ویب سائٹ بنائی جاسکے ۔
اگر میرا سوال مناسب جگہ پر نہ ہوتو بلاجھجک تبدیل یا ختم کرسکتے ہیں ۔
محترم سب سے پہلے تو تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔
آپ اس لنک پر موجود تحریر کو پڑھیے اور ورڈپریس انسٹال کر لیجئے۔
اس کے بعد اردو تھیمز سے ورڈپریس کا کوئی مناسب اردو تھیم ڈاؤن لوڈ کریں اور اس لنک کے مطابق اسے چالو کر لیں۔
محترم بلال صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرا سوال جو میں نے 22 مئی 2012 ء کو پوسٹ کیاتھا ، ہنوز جواب طلب ہے اور میں انتظار میں کئی دفعہ آپ کے بلاگ کی سیر کرچکا ہوں
فقط
وعلیکم السلام
تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں۔ آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے۔