جب کسی ورڈپریس بلاگ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ بندے کنٹرول کر رہے ہوں تو ایسی صورت میں ہر ایک کے لئے ایڈمن پینل میں داخل ہونے اور بلاگ کو کنٹرول کرنے لئے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ بنا دیا جاتا ہے۔بلاگ کے ایڈمن پینل کے لئے چند ایک قسم کے یوزر بنائے جا سکتے ہیں۔ ہر یوزر کے اپنے اپنے اختیارات ہوتے ہیں۔ یاد رہے ایک وقت میں ایک قسم کے ایک سے زیادہ یوزر بھی ہو سکتے ہیں۔ تمام قسم کے اختیارات رکھنے والے یوزرز کی تفصیل درج ذیل ہے۔ اس کے علاوہ آخر میں ایک ٹیبل بھی بنا دیا گیا ہے۔ جس سے مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ فلاں قسم کے یوزر کو کیا کیا اختیارات حاصل ہیں۔
سُپر ایڈمن اور ایڈمنسٹریٹر(Super Admin and Administrator)
سپر ایڈمن وہ یوزر ہوتا ہے جو ورڈپریس بلاگ بناتا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ورڈ پریس بلاگ بناتے ہوئے ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے سب سے پہلے جسے اختیارات ملتے ہیں وہ سُپر ایڈمن ہوتا ہے۔ اس کے بعد جو بھی ایسا یوزر بنایا جائے جس کو تمام کے تمام اختیارات دیئے جائیں وہ ایڈمنسٹریٹر کہلاتا ہے۔ بنیادی طور پر سُپر ایڈمن اور ایڈمنسٹریٹر میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔ ایڈمنسٹریٹر کو تمام اختیارات ہوتے ہیں یعنی ورڈ پریس کے ذریعے بنائے ہوئے بلاگ کا مکمل کنٹرول ایڈمنسٹریٹر کے پاس ہوتا ہے۔
ایڈیٹر (Editor)
ایڈمنسٹریٹر کے بعد سب سے زیادہ اختیارات ایڈیٹر کے پاس ہوتے ہیں۔ ایڈیٹر کمنٹس، صفحات، پوسٹ اور لنکس کے متعلق تمام قسم کے اختیارات رکھتا ہے یعنی ان میں تبدیلی، ختم یا نیا شامل کرنا وغیرہ سب کے سب اختیارات ایڈیٹر کے پاس ہوتے ہیں۔ ایڈیٹر خود سے پوسٹ وغیرہ لکھ اور پھر شائع بھی کر سکتا ہے اور دوسری لکھی اور شائع کی ہوئی پوسٹ میں تبدیلی یا ختم بھی کر سکتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ بلاگ کی سیٹنگ،تھیم اور پلگ ان کی تبدیلی، نیا یوزر بنانے یا پہلے سے بنے ہوئے یوزر کو ختم کرنے، بیک بنانے اور ریسٹور کرنے کے اختیارات ایڈیٹر کے پاس نہیں ہوتے۔
آتھر (Author)
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے آتھر صرف اپنی پوسٹ لکھ اور شائع کر سکتا ہے اور اپنی پہلے سے طبع شدہ یعنی شائع ہوئی پوسٹ میں تبدیلی بھی کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آتھر کے پاس اور کوئی احتیار نہیں ہوتا۔
کنٹریبیوٹر(Contributor)
کنٹریبیوٹر ایک ایسا یوزر ہوتا ہے جو پوسٹ لکھ تو سکتا ہے لیکن بلاگ پر شائع نہیں کر سکتا۔ کنٹریبیوٹرپوسٹ لکھ کر بلاگ میں محفوظ کر دیتا ہے جو کہ ایڈمن پینل کی حد تک ہی ہوتی ہے جبکہ بلاگ پڑھنے والوں کو نظر نہیں آتی۔ کنٹریبیوٹر کی لکھی ہوئی پوسٹ کو ایڈمنسٹریٹر یا ایڈیٹر ہی بلاگ پر شائع کر سکتے ہیں۔ کنٹریبیوٹر یوزر کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ کنٹریبیوٹر تحریر لکھ دے اور پھر وہ ایڈمنسٹریٹر یا ایڈیٹر کی مرضی سے ہی شائع ہو یا وہ چاہیں تو شائع کریں یا نہ کریں۔
سبسکرائبر(Subscriber)
سبسکرائبر کے پاس سب سے کم اختیارات ہوتے ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ سبسکرائبر صرف بلاگ پڑھ سکتا ہے یا پھر تحاریر پر کمنٹ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سبسکرائبر کے پاس اور کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ یوں تو عام طور پر ہر کوئی بلاگ پڑھ اور کمنٹ کر سکتا ہے لیکن اگر بلاگ کی سیٹنگ میں اس طرح کی تبدیلی کی ہو کہ صرف رجسٹرڈ یوزر ہی کمنٹ کر سکیں تو ایسی صورت میں بلاگ کے دیگر رجسٹرڈ یوزر کے ساتھ ساتھ سبسکرائبر بھی کمنٹ کر سکتا ہے جبکہ ایسی سیٹنگ کی صورت میں رجسٹرڈ یوزر کے علاوہ کوئی اور کمنٹ نہیں کر سکتا۔
یوزرز کے اختیارات کا ٹیبل
یوزر کے اختیارات جاننے کے لئے یہ ٹیبل کافی مفید ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ یوزر کے اختیارات سمجھنے میں کافی مدد کر سکتا ہے۔
Subscriber |
Contributor | Author | Editor | Administrator | Capability |
یوزر بنانا، تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
تھیم انسٹال، تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
بلاگ کا تھیم تبدیل کرنا | |||||
پلگ ان انسٹال، چلانا، تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
سیٹنگز میں تبدیلی کرنا | |||||
بیک اپ بنانا اور ریسٹور کرنا | |||||
ڈیش بورڈ میں تبدیلی کرنا | |||||
کمنٹس میں تبدیلی کرنا | |||||
کیٹیگری بنانا اور تبدیل کرنا | |||||
لنکس شامل اور تبدیل کرنا | |||||
دوسروں کے طبع شدہ صفحات میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
دوسروں کے غیر شائع شدہ صفحات میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
اپنے طبع شدہ صفحات میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
اپنے غیر شائع شدہ صفحات میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
صفحات لکھنا اور شائع کرنا | |||||
دوسروں کی طبع شدہ پوسٹ میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
دوسروں کی غیر شائع شدہ پوسٹ میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
دوسروں کی غیر شائع شدہ پوسٹ شائع کرنا | |||||
اپنی پوسٹ شائع کرنا | |||||
اپنی طبع شدہ پوسٹ میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
فائل اپلوڈ کرنا | |||||
پوسٹ لکھنا | |||||
اپنی غیر شائع شدہ پوسٹ میں تبدیلی اور ختم کرنا | |||||
پڑھنا اور کمنٹ کرنا |
بلال بھائی!
فری ہوسٹنگ اور ڈومین تو پتہ چل گئے اب یہ بتایئں کہ؛
ذاتی ڈومین کے لیے کونسی کمپنی بہتر ہے؟
اور ہوسٹنگ کے لیے کونسی کمپنی بہتر رہے گی؟ ایک پوسٹ اس پر بھی لکھ دیں؟
ماشاءاللہ! آپ کی السٹریشن بہت اچھی ہے۔