Discussion Settings بلاگ پر کمنٹ کی سیٹنگز کے متعلق ہے۔ یہاں ہی ترتیب دیا جاتا ہے کہ کون کون کمنٹ کر سکتا ہے اور کون نہیں۔ Discussion Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Discussion کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
1:- Default article settings
Attempt to notify any blogs linked to from the article کی تفصیل یہ ہے کہ اگر آپ اپنی کسی تحریر میں کسی دوسرے بلاگ کا کوئی لنک دیتے ہیں اور یہاں یہ چیک باکس منتخب کیا ہو گا تو پھر تحریر کے شائع ہونے کے ساتھ ہی اس دوسرے بلاگ کو اطلاع مل جائے گی کہ آپ نے اپنی فلاں تحریر میں اس کے بلاگ کا لنک دیا ہے۔ ایسا اسی صورت میں ہو گا جب دوسرے بلاگ والے نے اطلاع موصول ہونے کی اجازت دے رکھی ہو گی۔
Allow link notifications from other blogs (pingbacks and trackbacks) سے مراد یہ ہے کہ جب کوئی دوسرا بلاگ اپنی کسی تحریر میں آپ کے بلاگ کی تحریر کا لنک دے گا تو اس کی طرف سے لنک دینے کی اطلاع آپ کو موصول ہو یا نہ ہو۔ اس چیک باکس کو منتخب کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اطلاع موصول ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔
Allow people to post comments on new articles کا مطلب ہے کہ آپ لوگوں کو اپنی تحاریر پر کمنٹ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں۔ اگر اس چیک باکس کو منتخب کریں گے تو لوگوں کو کمنٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔
جب کوئی پوسٹ لکھتے ہوئے اس کی علیحدہ سے کوئی سیٹنگ کر دی جائے تو پھر ان میں سے کوئی ایک ، دو یا تینوں آپشن مختلف کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ یہاں لوگوں کو تحاریر پر کمنٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن کوئی پوسٹ شائع کرتے ہوئےخاص اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی اجازت ختم کر دیتے ہیں تو پھر یہ آپشن باقی تمام پوسٹس پر تو کمنٹ کی اجازت دے گی لیکن اس خاص پوسٹ پر کمنٹ کی اجازت نہیں ہو گی۔
2:- Other comment settings
Comment author must fill out name and e-mail اگر چاہتے ہیں کہ بلاگ پر کمنٹ کرنے والا اپنا نام اور ای میل ضرور درج کرے تو پھر اس چیک باکس کو منتخب کر دیں۔
Users must be registered and logged in to comment عام طور پر ہر کوئی بلاگ پر کمنٹ کر سکتا ہے لیکن اگر یہ سہولت بند کرنی ہو اور صرف بلاگ کے رجسٹرڈ یوزر ہی کمنٹ کر سکیں تو پھر اس چیک باکس کو منتخب کر دیں۔
Automatically close comments on articles older than اگر چاہتے ہیں کہ جب پوسٹ شائع کی جائے تو اس کے کچھ دنوں بعد اس پوسٹ پر کوئی کمنٹ نہ کر سکے تو پھر اس چیک باکس کو منتخب کریں اور جتنے دن بعد کمنٹ بند کرنا چاہتے ہیں اتنے دنوں کی تعداد بھی ساتھ درج کریں۔
Enable threaded (nested) comments کسی کمنٹ کا جواب دیا جا سکے اس کی اجازت دینے کے لئے اس چیک باکس کو منتخب کریں اور پھر کتنی تعداد میں ایک کمنٹ کا جواب اور پھر اس جواب میں لکھے ہوئے کمنٹ کا جواب اور پھر جواب کے جواب میں لکھا ہوا جواب۔ اس طرح یہ سلسلہ کس تعداد تک جاری رہے اس کی تعداد فہرست میں سے منتخب کریں۔
Break comments into pages کا مطلب ہے کہ اگر کسی تحریر پر بہت زیادہ کمنٹس ہو جائیں تو پھر ان کمنٹس کو صفحات میں تبدیل کر دیا جائے اور ساتھ میں کچھ ترتیبات ایسی ہیں کہ ایک صفحہ پر کتنے کمنٹ ہوں اور پھر جب کوئی زیادہ کمنٹس والی تحریر کھولے تو تحریر کے ساتھ کمنٹس کا آخری صفحہ نظر آئے یا پھر پہلا۔ یاد رہے جو کمنٹس والا صفحہ نظر آئے گا وہ تو آئے گا ہی لیکن ساتھ میں باقی کمنٹس والے صفحات کے لنکس بھی آ جائیں گے۔
Comments should be displayed with the والی فہرست میں سے older منتخب کرنے سے تحریر کے نیچے کمنٹس اس ترتیب سے نظر آئیں گے کہ سب سے پرانے/پہلا کیا ہوا کمنٹ اوپر ہو گا اور باقی کمنٹ اسی ترتیب سے نیچے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر newer منتخب کیا جائے تو سب سے نیا/آخری کمنٹ اوپر ہو گا اور باقی اسی ترتیب سے نیچے ہوں گے۔
3:- E-mail me whenever
کسی تحریر پر کمنٹ ہونے کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول کرنے کی سیٹنگز یہاں سے کی جاتی ہے۔
Anyone posts a comment کا مطلب ہے کہ جب بھی کوئی کمنٹ کرے گا تو بلاگ کے مالک کو اس کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول ہو جائے گی۔
A comment is held for moderation سے مراد یہ ہے کہ جب کوئی کمنٹ بلاگ کے مالک کی اجازت کے لئے رکا ہو گا اور بلاگ پر ظاہر نہیں ہو رہا ہو گا تو اس کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول ہو گی۔
بعض ویب سائیٹ ہوسٹنگ والے ای میل کی اجازت نہیں دیتے تو یوں یہ فنکشن کام نہیں کرتا۔
4:- Before a comment appears
کمنٹ تو ہو جائے لیکن بلاگ پر ظاہر ہو یا نہ ہو اور اگر ظاہر ہو تو کب ہو اس کی سیٹنگ یہاں سے کی جاتی ہے۔
An administrator must always approve the comment کا چیک باکس اگر منتخب ہو گا تو پھر ہر کمنٹ بلاگ کے مالک کی اجازت کے لئے تب تک رکا رہے گا جب تک بلاگ کا مالک کمنٹ بلاگ پر ظاہر ہونے کی اجازت نہ دے دے۔
Comment author must have a previously approved comment سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی ایسا بندہ کمنٹ کرتا ہے جس نے پہلے بھی کوئی کمنٹ کیا ہو اور بلاگ کے مالک نے اس کا کمنٹ بلاگ پر ظاہر ہونے کی اجازت دے دی ہو تو پھر اس کا ہر نیا کمنٹ اجازت کے لئے نہیں رکے گا بلکہ خود بخود بلاگ پر ظاہر ہو جائے گا۔
5:- Comment Moderation
اگر کسی کمنٹ میں لنک شامل ہیں تو پھر کتنی تعداد میں لنک ہوں تو وہ کمنٹ اجازت کے لئے رکا رہے۔ اس کی تعداد Hold a comment in the queue کے ساتھ والے ٹیکسٹ باکس میں درج کر دیں۔
اس کے علاوہ اگر چاہتے ہیں کہ کسی کمنٹ، کمنٹ کرنے والے کے نام، ای میل یا ویب سائیٹ ایڈریس میں کوئی خاص لفظ ہو اور ایسے خاص لفظ والا کمنٹ بھی اجازت کے لئے رکا رہے تو پھر ایسے تمام الفاظ یا آئی پی یہاں پر ٹیکسٹ ایریا میں لکھ دیں۔ ہر لفظ نئی لائن پر لکھیں۔ اس سے ورڈ پریس کو پتہ چل جائے گا کہ کون کون سا لفظ علیحدہ علیحدہ چیک کرنا ہے۔ اگر ایک ہی لائن میں سارے الفاظ لکھ دیں گے تو پھر وہ ان کو الفاظ کی بجائے فقرہ سمجھ لے گا اور پھر ایسے فقرے والے کمنٹ کو ہی روکے گا۔
6:- Comment Blacklist
اگر چاہتے ہیں کہ کسی کمنٹ، کمنٹ کرنے والے کے نام، ای میل یا ویب سائیٹ ایڈریس میں کوئی خاص لفظ ہو اور ایسے خاص لفظ والا کمنٹ فضول کمنٹ کے زمرہ میں چلا جائے تو پھر ایسے تمام الفاظ یا آئی پی یہاں پر ٹیکسٹ ایریا میں لکھ دیں۔ ہر لفظ یا آئی پی نئی لائن پر لکھیں۔
7:- Avatars
بلاگ اور کئی دوسری ویب سائیٹ پر اکثر لوگوں کے نام کے ساتھ کوئی نہ کوئی خاص تصویر ہوتی ہے۔ ایسی تصویر کو اوتار(Avatar) کہتے ہیں۔ اوتار کی سیٹنگ یہاں سے کی جاتی ہے۔ سب سے پہلے تو کمنٹ کرنے والا کا اوتار دیکھانا چاہتے ہیں یا نہیں اس کے لئے Avatar Display کے ریڈیو بٹن میں سے کوئی ایک منتخب کریں۔
اس کے علاوہ جب لوگ گراویٹر کی ویب سائیٹ پر اپنا اوتار لگاتے ہیں تو وہاں پر Rating دیتے ہیں۔ بلاگ پر کس Rating کے اوتار نظر آئیں ان کا انتخات یہاں سے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر لوگ G ریٹنگ دیتے ہیں اس لئے یہاں پر بھی G ریٹنگ ہی منتخب کی جاتی ہے تاکہ ہر G ریٹنگ والے کا اوتار بلاگ پر نظر آئے۔
8:- Default Avatar
آپ بلاگ پر لوگوں کا اوتار دیکھانے کی اجازت تو دے رہے ہیں لیکن اگر کسی نے اپنا اوتار سیٹ نہ کیا ہو تو اس کے اوتار کی جگہ کیا نظر آئے اس کا انتخاب یہاں سے کیا جاتا ہے۔
جب بھی کوئی تبدیلی کریں گے۔ وہ تب تک محفوظ نہیں ہو گی جب تک سب سے نیچے نظر آنے والے Save Changes کے بٹن پر کلک نہیں کریں گے۔ اس لئے جب بھی کوئی تبدیلی کر کے محفوظ کرنا چاہیں تو Save Changes کا بٹن ضرور دبائیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں