اپریل 6, 2011 - ایم بلال ایم
تبصرہ کریں

ورڈپریس بلاگ – میڈیا کی ترتیبات (Media Settings)

کسی پوسٹ میں تصویر اور ویڈیو وغیرہ شامل کرنے اور فائل کس فولڈر میں اپلوڈ ہو کی ترتیب Media Settings سے کی جاتی ہے۔ Media Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Media کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

1:- Image sizes
جب کسی پوسٹ میں تصویر شامل کرنے کے لئے تصویر اپلوڈ کرتے ہیں یا پھر Media Library میں سے تصویر منتخب کرتے ہیں تو جو نئی ونڈو سامنے آتی ہے اس میں Insert into Post کے بٹن کے ساتھ Thumbnail، Medium اور Large کے ریڈیو بٹن ہوتے ہیں اور ساتھ میں ہر ایک کا سائز (چوڑائی ضرب اونچائی) لکھا ہوتا ہے۔ وہ سائز یہیں سے ترتیب دیئے جاتے ہیں کہ کس کا سائز کیا رکھنا ہے۔ دراصل یہ سہولت کے لئے ہوتا ہے کہ بلاگ کے تھیم کے مطابق سائز درج کر دیا جائے اور جب بھی پوسٹ میں کوئی تصویر شامل کرنی ہو تو خود سے سائز درج نہ کرنا پڑیں بلکہ پہلے سے درج کردہ تین سائزوں میں سے کوئی ایک منتخب کر لیا جائے۔

 
2:- Embeds
اگر چاہتے ہیں کہ یوٹیوب وغیرہ کی ویڈیو یا فلکر وغیرہ کی تصویر کا صرف یو آر ایل پوسٹ میں لکھا جائے اور باقی کام خود بخود ہو جائے یعنی ویڈیو یا تصویر خود بخود شامل ہو جائے اور بلاگ پر یو آر ایل کی بجائے ویڈیو یا تصویر نظر آئے تو Auto-embeds کے چیک باکس کو منتخب کر دیں اور ساتھ میں اپنے بلاگ تھیم کے مطابق چوڑائی اور اونچائی Maximum embed size میں درج کر دیں۔

 
3:- Uploading Files
عام طور پر جب کوئی تصویر یا دیگر کوئی فائل بلاگ پر اپلوڈ کی جاتی ہے تو وہ بلاگ کے wp-content/uploads کے فولڈر میں اپلوڈ ہوتی ہے۔ اگر کسی اور فولڈر میں محفوظ کرنا چاہیں تو اس فولڈر کا ایڈریس Store uploads in this folder میں درج کر دیں۔

 
جب بھی کوئی تبدیلی کریں گے۔ وہ تب تک محفوظ نہیں ہو گی جب تک سب سے نیچے نظر آنے والے Save Changes کے بٹن پر کلک نہیں کریں گے۔ اس لئے جب بھی کوئی تبدیلی کر کے محفوظ کرنا چاہیں تو Save Changes کا بٹن ضرور دبائیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *