Reading Settings بلاگ کی پڑھنے کی سیٹنگز کے متعلق ہے۔ Reading Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Reading کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
1:- جب کوئی بلاگ کھولے تو سب سے پہلے صفحہ کیا نظر آئے اس کے لئے Front page displays کو ترتیب دیا جاتا ہے۔ Front page displays کی سیٹنگ دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک جو عام طور پر ہوتی ہے یعنی بلاگ پر لکھی گئی تازہ ترین پوسٹ پہلے صفحہ پر نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ اگر اسے تبدیل کرنا ہو تو A static page کے ریڈیو بٹن منتخب کیا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ اگر بلاگ کے پہلے صفحہ پر تازہ ترین پوسٹ دکھانے کی بجائے کوئی اور صفحہ دیکھانا ہو تو Front page والی فہرست میں سے اس صفحہ کو منتخب کر دیا جاتا ہے۔ یوں بلاگ کے پہلے صفحہ پر تازہ ترین پوسٹ کی بجائے وہ صفحہ جو منتخب کیا ہوتا ہے وہ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔
صفحہ بنانے کے لئے بائیں سائیڈ بار میں Pages کی ذیلی فہرست میں Add New کے لنک پر کلک کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ A static pageکی دوسری آپشن Posts page ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی صفحہ منتخب کر لیں اور پھر جب اس صفحہ کے لنک پر کلک کیا جائے گا تو اس صفحہ کی تحریر کی بجائے تازہ ترین پوسٹ نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔
2:- بلاگ کے کسی بھی صفحہ پر جتنی تعداد میں پوسٹ دیکھانی ہوں ان کی تعداد یہاں درج کی جاتی ہے۔
3:- جب کوئی آر ایس ایس فیڈ وغیرہ کے ذریعے تازہ ترین تحریر دیکھنا چاہے تو اسے کتنی تعداد میں تحریر نظر آئیں اس تعداد کا تعین یہاں کیا جاتا ہے۔
4:- آر ایس ایس فیڈ وغیرہ کے ذریعے جب کوئی بلاگ پڑھے تو اسے پوسٹ مکمل نظر آنی چاہئے یا پھر پوسٹ کا ابتدائیہ/خلاصہ۔ اس بات کا تعین یہاں کیا جاتا ہے۔ Full text کا مطلب ہے کہ مکمل پوسٹ نظر آئے اور Summary کا مطلب ہے کہ خلاصہ نظر آئے۔
5:- بلاگ کا اینکوڈنگ سسٹم بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر اردو بلاگ کے لئے۔ اردو بلاگ میں یہاں پر UTF-8 اینکوڈنگ سسٹم دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ورڈپریس انسٹال کرتے ہوئے اینکوڈنگ سسٹم UTF-8 ہی ہوتا ہے۔ اگر بلاگ پر تحریر ٹھیک طرح سے نہ پڑھی جارہی ہو یعنی اردو تحریر کی بجائے کوئی اور ہی زبان نظر آ رہی ہو تو پھر جہاں کئی اور وجوہات کی بنا پر ایسا ہو رہا ہوتا ہے وہیں پر ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہاں پر UTF-8 اینکوڈنگ سسٹم کی بجائے کچھ اور ہو۔
جب بھی کوئی تبدیلی کریں گے۔ وہ تب تک محفوظ نہیں ہو گی جب تک سب سے نیچے نظر آنے والے Save Changes کے بٹن پر کلک نہیں کریں گے۔ اس لئے جب بھی کوئی تبدیلی کر کے محفوظ کرنا چاہیں تو Save Changes کا بٹن ضرور دبائیں۔
ماشاء اللہ بلال بھائی بہت زبردست ۔
آر ایس ایس فیڈ کی سیٹنگز خود ہی سے ہوجاتی ہیں یا کرنی پڑتی ہیں؟
عدنان شاہد کے تبصرہ کا جواب
عدنان بھائی تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
محترم آر ایس ایس فیڈ کا فنکشن ورڈپریس میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ نے پرمالنک کی سیٹنگ نہ کی ہو تو پھر تحاریر کے آر ایس ایس کے لئے آپ کے بلاگ کے ایڈریس کے بعد ?feed=rss2 لگایا جاتا ہے اور اسی طرح تبصروں کے آر ایس ایس کے لئے بلاگ کے ایڈریس کے بعد ?feed=comments-rss2 لگایا جاتا ہے۔
آپ کا بہت شکریہ۔ جب بھی آتا ہوں، کچھ سیکھ کر ہی جاتا ہوں۔
بلال بھائی
میں نے پوائنٹ نمبر 5 کے مطابق اینکوڈنگ سسٹم 8-UTF ہی رکھا ہے لیکن جب میں نئی پوسٹ بناتا ہوں تو اردو لکھتے ہی وہ ؟؟؟؟ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ میں نے آپکا زیتون سبز والا تھیم استعمال کیا ہے۔ مہربانی فرما کر جواب عنایت فرمائیں اور یہ بھی بتا دیں کہ میں آپکی اجازت سے تھیم میں کچھ تبدیلی کر سکتا ہوں جیسا کہ اس کا ہیڈر
محترم آپ نے جو باتیں بتائیں ہیں، ان کے مطابق لگتا ہے یہ ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ کا مسئلہ ہے۔ اس کی تفصیل کے لئے اردو ویب سائیٹ اور اینکوڈنگ سسٹم والی تحریر دیکھیں۔ اس تحریر میں اس مسئلہ کے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔
رہی بات تھیم میں تبدیلی کی تو محترم اپنی ضرورت کے مطابق جیسی چاہیں تبدیلی کریں۔
بلال صاحب
واقعی آپ نے ٹھیک کہا۔ یہ ڈیٹابیس میں ہی مسلہ تھا۔ میں نے اس کی انکوڈنگ بھی تبدیل کر دی۔ اور اب بلاگ ٹھیک کام کر رہا ہے۔ وقت نکالنے اور اپنی مفید آراء دینے کا شکریہ
بلال بھائ آپ اچھی تحریر لکھتے جو جلدی سمجھ آجاتی میں نے موبائل میں Reading settingکوئ اور اپشن دیکھے جو آپ نے بیان نہیں کیا اس کی تفصل لکھیں جمیل قادری