اردو کی خدمت کے 18 سال مکمل ہونے پر یونیکوڈ ⇄ انپیج کنورٹر ٹول کو یوں اپڈیٹ کیا ہے کہ اسے بالکل نیا اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا ہے۔
گو کہ تقریباً ڈیڑھ دہائی پہلے بنایا یونیکوڈ ↔ انپیج کنورٹر 1.0 آج بھی درست کام کر رہا ہے۔ مگر اب اردو صارفین کی آسانی کے لیے کنورٹر میں کچھ جدید فیچرز شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پروگرامنگ کو بھی اپڈیٹ کیا ہے۔ گویا پرانے ورژن 1.0 کی کامیابی کے بعد، نیا یونیکوڈ ↔ انپیج کنورٹر 2.0 جدید ترین الگورتھم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ جو کہ اردو پبلشنگ کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان، تیز رفتار اور بااعتماد بناتا ہے۔
کنورٹر ورژن 2.0 کی نمایاں خصوصیات
آسان اور سائیڈ بائی سائیڈ انٹرفیس: پرانے ورژن کے برعکس، تحریر کنورٹ ہونے کے بعد اب کوئی نیا پیج نہیں کھلتا اور نہ ہی سکرین کو سکرول کر کے رزلٹ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر سب کچھ ایک ہی سکرین پر سائیڈ بائی سائیڈ (آمنے سامنے) موجود ہے تاکہ آپ سکرین سکرول کیے بغیر ایک ہی جگہ پر سارا کام کر سکیں۔
کیپچا (Captcha) سے مکمل آزادی: ویب سائٹ کی سیکیورٹی کے نئے اور جدید انتظامات کر دیے گئے ہیں، جن کی بدولت اب یوزر کو ہر بار کیپچا کوڈ حل کرنے کی ضرورت نہیں اور ایسی کسی جھنجھٹ سے جان چھوٹ گئی ہے۔
اعلیٰ ترین کارکردگی اور درستی: نیا کنورٹر پیچیدہ اردو تحریروں کو درستی کے ساتھ تبدیل کرتا ہے۔ پھر چاہے اعراب، بریکٹس، رموزِ اوقاف (Punctuation) یعنی ختمہ اور واوین وغیرہ ہوں یا دیگر مخصوص علامات، سب کچھ اپنی درستی کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے۔
انگریزی ملی تحریر کی سپورٹ: اگر کسی تحریر میں اردو اور انگریزی ایک ساتھ لکھی ہو، تو یہ کنورٹر تحریر کے فلو اور فارمیٹ کو خراب کیے بغیر اسے آسانی سے کنورٹ کر دیتا ہے۔
تیز رفتار (Blazing Fast): کوڈ کی جدید اپڈیٹ کی بدولت پرانے کنورٹر 1.0 کی نسبت نیا کنورٹر 2.0 انتہائی تیز رفتار ہے اور لمحوں میں کنورٹ کر دیتا ہے۔
صارف کے ڈیٹا کا مکمل تحفظ (100% Privacy): پچھلے ورژن کی طرح اب بھی آپ کی تحریر کا ایک لفظ یا حرف تک بھی ہمارے ویب سرور (ویب سائیٹ) پر محفوظ نہیں ہوتا۔ تمام پروسیسنگ صرف کنورژن کے وقت ہوتی ہے اور پھر ڈیٹا ختم ہو جاتا ہے۔
آٹو سلیکٹ اور فائل ڈاؤن لوڈ: کنورٹ بٹن دباتے ہی تحریر کنورٹ ہو کر خود بخود سلیکٹ ہو جاتی ہے۔ جسے فوری کاپی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ Download بٹن سے تحریر کی
.txtفائل ڈاؤن لوڈ کر کے جب چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔18 سالہ تجربے کا نچوڑ: پاک اردو انسٹالر کے خالق ایم بلال ایم کی اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں 18 سالہ بے لوث خدمات اور تجربات اس کنورٹر ٹول کی تیاری میں شامل ہیں۔ یوں 18 سال تک اردو صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا حل کرنے اور اردو کمپیوٹنگ کے تجربات نے اس کنورٹر کو مزید مستحکم بنا دیا ہے۔
مسائل کی نشاندہی: اگر آپ کو کنورژن کے دوران حروف یا الفاظ کی تبدیلی یا روانی میں غلطی نظر آئے یا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو برائے مہربانی ایم بلال ایم کو اطلاع کریں، تاکہ اس کنورٹر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
معیاری اردو ٹائیپنگ یعنی کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول اپنا کر نہ صرف بہتر اردو لکھی جاتی ہے، بلکہ اس میں روانی بھی ہوتی ہے اور قارئین اسے آسانی سے پڑھ پاتے ہیں۔ اسی طرح وہ تحریر کسی بھی سافٹ ویئر میں اپنا ”فلو“ برقرار رکھتی ہے۔ لہٰذا کوشش کریں کہ ہمیشہ معیاری اردو ٹائیپنگ کی جائے۔